حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ابلیس سے ملاقات

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ابلیس سے ملاقات

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ملاقات ابلیس سے ہوئی…. وہ چار گدھوں کو ہانک رہا تھا…. ان گدھوں پر سامان لداہوا تھا….۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ابلیس سے ان گدھوں کے ہانکنے اور سامان کے بارے میں پوچھا….۔
ابلیس نے جواب میں کہا کہ تجارت کا سامان ان گدھوں پر لدا ہوا ہے…. اور خریدنے والوں کی تلاش کررہا ہوں….۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس کی بات سن کر پوچھا پہلے گدھے پر کیا سامان ہے؟
ابلیس نے کہا ظلم…. حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا؟
ابلیس نے کہا بادشاہ…. دوسرے گدھے کے بارے میں پوچھا کہ اس پر کیا لدا ہوا ہے؟
ابلیس نے کہا حسد…. حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کون خریدے گا؟
شیطان کہنے لگا…. علماء…. حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا تیسرے گدھے پر کیا لاد رکھا ہے؟
ابلیس نے کہا ”خیانت“ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کون خریدے گا؟
شیطان نے کہا کہ تاجر…. پھر چوتھے گدھے کے بارے میں پوچھا کہ اس پر کیا لاد رکھا ہے؟
ابلیس نے کہا ”مکروفریب“ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا…. شیطان نے کہا ”عورتیں….“ (المستطرف)

کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 53۔

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments