آخرت کی فکر
سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے ایک بزرگ تھے….. حضرت مولانا حسین علی ان کی یہ کیفیت تھی کہ کوئی شخص ملنے آتا تھا….. سلام کرکے خیریت پوچھنے کے بعد فرماتے تھے….. اچھا بھئی آپ نے بھی تیاری کرنی ہوگی آخرت کی میں نے بھی تیاری کرنی ہے….. اچھا پھر ان شاء اللہ قیامت کے دن ملیں گے….. یہ کہہ کر رخصت کردیا کرتے….. آپ نے بھی تیاری کرنی ہوگی مجھے بھی تیاری کرنی ہے….. اچھا قیامت کے دن ملیں گے….. (خطبات فقیر 19ص280)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 84۔

ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔