کم کھانے کا فائدہ
دو خراسانی فقیر ایک دوسرے کے ساتھ سفر کر رہے تھے ایک کمزور تھا جو دورات کے بعد کھانا کھاتا۔
اور دوسرا قوی تھا جو ایک دن میں تین بار کھانا کھاتا….. اتفاقاً ایک شہر کے دروازے پر جاسوسی کی تہمت میں گرفتار ہوئے….. دونوں کو ایک گھر میں قید کر دیا اور دروازہ مٹی سے بند کر دیا….. دو ہفتہ کے بعد معلوم ہوا کہ بے قصور ہیں….. دروازہ کھول دیا….. لوگوں نے قوی کو دیکھا مردہ تھا اور ضعیف زندہ سلامت تھا….. لوگ اس سے تعجب میں رہ گئے…..۔
ایک حکیم نے کہا اس کے خلاف ہوتا تو تعجب تھا کیونکہ یہ زیاد ہ کھانے والا تھا….. بھوک کی تاب نہ لا سکا….. مر گیا….. اور دوسراصابر تھا….. اس نے مجبوراً اپنی عادت کے موافق صبر کیا اور سلامتی کے ساتھ چھٹکارا پایا….. (گلستان سعدی)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 82۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔
0 Comments