موت سے چھٹکارا نہیں

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

موت سے چھٹکارا نہیں

حضرت شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ ایک گدھ چیل کے سامنے بولا کہ مجھ سے زیادہ دوربین کوئی نہیں ہو گا….. چیل بولی کہ اتنی زیادہ شیخی اچھی نہیں ہوتی….. آج جنگل کے اطراف میں تجھے کیا دکھتا ہے….. حضرت سعدی فرماتے ہیں کہ ایک دن کے فاصلہ سے گدھ نے اوپر سے نیچے نظر دوڑائی اور چیل سے بولا کہ اگر تجھے یقین آ جائے تو میں نے دیکھا ہے کہ گیہوں کا ایک دانہ زمین پر پڑا ہے چیل کو تعجب کی وجہ سے یقین نہ آیا….. انہوں نے سر اونچائی سے نشیب کی طرف کر دیا….. جب گدھ دانہ کے قریب پہنچا اس پر لمبی قید چمٹ گئی….. وہ شکاری کے بچھائے ہوئے پھندا میں بری طرح پھنس گیا….. وہ یہ نہ سمجھا کہ اس دانے کے کھانے سے زمانہ اس کی گردن میں جال ڈال دے گا….. ہر سیپی موتی سے حاملہ نہیں بنتی ہے….. نہ ہر بار چالاک نشانہ پر مار سکتا ہے….. چیل نے جب گدھ کو جال میں پھنسے دیکھا تو گدھ سے بولی اس دانہ کے دیکھنے سے کیا فائدہ جب تجھے دشمن کے جال کی بینائی نہ تھی….. سعدی فرماتے ہیں کہ وہ کہہ رہا تھا اور اس کی گردن پھنسی تھی….. تقدیر سے بچاؤ مفید نہیں ہے (باوجود بچاؤ کے مقدر کا لکھا پیش کر رہا ہے) موت نے جب اس کا خون بہانے کے لئے ہاتھ نکال لیا تو تقدیر نے اس کی باریک بینی بند کر دی جس پانی کا کنارہ موجود نہ ہو….. اس میں تیراک کا غرور کام نہیں آتا ہے…..(بوستان سعدی)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 58۔

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments