عافیت کی قدرکا ایک واقعہ
ایک بادشاہ ایک عجمی غلام کے ساتھ کشتی میں بیٹھا ہوا تھا غلام نے اس سے پہلے دریا کو نہیں دیکھا تھا….. رونا گڑگڑانا شروع کیا اور اس کے جسم پر لرزہ پڑ گیا….. بادشاہ کا عیش اس سے تلخ ہو گیا کیونکہ نازک طبیعت سے ایسی باتوں کی برداشت نہیں ہو سکتی….. ایک عقل مند اس کشتی میں تھا بادشاہ سے کہا اگر آپ حکم دیں تو میں اس کو ایک طریقہ سے خاموش کر دیتا ہوں….. کیا بے انتہا مہربانی اور بخشش ہو گی….. حکم دیا کہ غلام کو دریا میں ڈال دیں کئی دفعہ اس نے غوطے کھائے….. اس کے بعد اس کے بال پکڑ لئے اور کشتی کے پاس لے آئے….. جب اوپر چڑھا ایک کونے میں بیٹھ گیا اور قرار پایا…..‘ بادشاہ کو تعجب ہوا پوچھا کہ کیا حکمت تھی جواب دیا کہ اس سے پہلے اس نے ڈوبنے کی تکلیف نہیں دیکھی تھی اور کشتی پر سلامت رہنے کی قدر نہیں جانتا تھا…..(گلستان سعدی)
کتاب کا نام : ایک ہزار پر تاثیر واقعات صفحہ 57۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔
0 Comments