کالج یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے لئے 4 دینی کتابیں

کالج یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے لئے 4 دینی کتابیں

کالج اور یونیورسٹی کا زمانہ زندگی کا وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں انسان کے خیالات تیزی سے بدلتے ہیں۔ ایک طرف ماڈرن ایجوکیشن، سوشل میڈیا، مختلف نظریات اور سوالات ہوتے ہیں، اور دوسری طرف دل کے اندر یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ ایمان مضبوط رہے، دین سے رشتہ قائم رہے اور ذہنی کنفیوژن دور ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے اسٹوڈنٹس گوگل پر بار بار یہ سرچ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایمان مضبوط کرنے والی کتابیں، اسلام سمجھنے کی آسان کتاب، دینی کتابیں نوجوانوں کے لیے، یا یونیورسٹی میں دین پر کیسے قائم رہیں۔

اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم یہاں کالج اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے لیے چار ایسی دینی کتابوں کا ذکر کرنے جا رہے ہیں جنہیں پڑھ کر ایمان میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے ۔ یہ کتابیں خاص طور پر اُن نوجوانوں کے لیے ہیں جو دین سے دور نہیں ہونا چاہتے ، جو یہ چاہتے ہوں کہ اسلامی تعلیمات کی کوئی دلچسپ کتاب ہو اور جن کی کوشش ہوتی ہے کہ دینی مطالعہ ساتھ ساتھ چلتا رہے۔

ان کتابوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایمان مضبوط کرنے والی دینی کتابیں ہیں۔ ان سے بہت ساری ذہنی کنفیوژن اور شکوک و شبہات کم ہوتے ہیں۔ دین اور ماڈرن لائف کے درمیان بیلنس پیدا ہوتا ہے۔اکثر اسٹوڈنٹس یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا کوئی ایسی اسلامی کتاب ہے جو ہمیں دین سے جوڑے بھی رکھے اور ہماری جدید زندگی میں رکاوٹ بھی نہ بنے؟ان تمام سوالات کا جواب ان چار منتخب کتابوں میں ملتا ہے۔اگر کوئی طالب علم ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ اپنی دینی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہتا ہے، تو یہ چار مختصر مگر بامقصد کتابیں اس کے لیے ایک بہترین آغاز ثابت ہو سکتی ہیں۔

بھاری بھرکم نہیں بلکہ آسان اور مختصر کتابیں

کالج اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس عموماً جب دینی مطالعہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو اُن کی پہلی ترجیح اردو میں آسان دینی کتابیں ہوتی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ تعلیمی زبان انگریزی ہوتی ہے، مگر دل کی زبان آج بھی اردو ہی ہے۔ یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ مسائل اور احکام کا باب بہت وسیع ہے، اور اگر کوئی شخص فقہ، فتاویٰ اور تفصیلی احکام کی کتابیں پڑھنا شروع کر دے تو ایک عمر بھی کم پڑ جائے۔ مگر کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کی اصل ضرورت یہ نہیں ہوتی۔ انہیں ایسی مختصر اسلامی تعلیمات درکار ہوتی ہیں جو روزمرہ زندگی میں فوراً کام آئیں، ایمان کو تازہ کریں اور ذہنی کنفیوژن کو دور کریں۔

یہی وجہ ہے کہ اسٹوڈنٹس بھاری بھرکم، ثقیل اور بڑی بڑی مشکل دینی کتب سے گریز کرتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ دینی مطالعہ اُن کی پڑھائی کو ڈسٹرب کرے یا وہ گہرے فقہی مباحث میں الجھ جائیں۔ بلکہ وہ ایسی کتابیں چاہتے ہیں جنہیں چند منٹ روزانہ پڑھا جا سکے ۔اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے چار ایسی نہایت اہم اور آسان دینی کتابیں  کتاب فروش آن لائن بک اسٹور کی جانب سے سامنے آتی ہیں جو خاص طور پر نوجوانوں اور اسٹوڈنٹس کے لیے بہترین ہیں ۔

یہ چار کتابیں درج ذیل ہیں ۔۔1۔آسان جنت۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک عام مسلمان اپنی روزمرہ زندگی میں کون سے آسان اعمال کے ذریعے جنت کے قریب ہو سکتا ہے۔۔2۔ آسان سیرت النبی۔سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے، مگر مشکل اسلوب نوجوانوں کو الجھا سکتاہے مگر یہ کتاب سیرت کو اس انداز میں بیان کرتی ہے کہ طالب علم نبی ﷺ کی زندگی کو اپنی عملی زندگی سے جوڑ سکتا ہے۔۔3۔اخلاق درست کریں۔ یونیورسٹی لائف میں اخلاقی چیلنجز عام ہیں۔ یہ کتاب کردار سازی، اخلاق اور رویوں کی اصلاح پر توجہ دیتی ہے، جو اسٹوڈنٹس کے لیے نہایت اہم ہے۔۔4۔اللہ تعالیٰ کی محبت بیدار کیجئے۔یہ کتاب دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ جب محبت بیدار ہوتی ہے تو عبادت بوجھ نہیں رہتی بلکہ ضرورت بن جاتی ہےاور دین پر چلنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

ان چاروں کتابوں کی تفصیل اور دستیابی آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:۔
 https://kitabfarosh.com/product/sro/

روزانہ تھوڑی دیر مطالعہ کرلیں

یہ بات اب کسی تعارف کی محتاج نہیں رہی کہ اوپر بتائی گئی چاروں دینی کتابیں آج کے دور میں واقعی وقت کی ضرورت ہیں۔ خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے لیے، جن کی زندگی ایک طرف اسائنمنٹس، امتحانات، کیریئر پریشر اور ماڈرن سوسائٹی کے اثرات سے گھری ہوتی ہے، اور دوسری طرف دل کے اندر دین کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی خواہش بھی موجود ہوتی ہے۔یہاں ایک بات دوبارہ واضح کرنا بہت ضروری ہے کہ ان کتابوں میں کوئی فقہی مسائل، پیچیدہ احکام یا ثقیل علمی مباحث شامل نہیں۔ یعنی ایسا نہیں کہ طالب علم انہیں پڑھ کر کنفیوز ہو جائے یا یہ کتابیں اس کی اصل پڑھائی میں رکاوٹ بننے لگے۔ بلکہ یہ کتابیں تو خاص طور پر اس نیت سے ترتیب دی گئی ہیں کہ اسٹوڈنٹس روزانہ تھوڑی دیر انکا مطالعہ کرسکیں۔بات فوراً سمجھ میں آ جائےاور عمل کی طرف رغبت پیدا ہو۔

مثال کے طور پر اگر ہم تیسری کتاب (اخلاق درست کیجئے )کو ہی لے لیں۔ تو یہ کتاب اپنے موضوع اور انداز دونوں اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ کی تعلیمات شامل کی گئی ہیں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب صرف مدارس کے علما یا خطبات سننے والے حضرات میں ہی مقبول نہیں، بلکہ کالج اور یونیورسٹی کا طبقہ بھی ان کا بہت بڑا فین ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مفتی صاحب کا اندازِ بیان عقلی ہوتا ہے، متوازن ہوتا ہے اور جدید اذھان کو اپیل کرتا ہے۔ اسی لیے ان کے بیانات اور تحریریں آج کے نوجوانوں کو بہت جلدی سمجھ آ جاتی ہیں۔ اخلاق درست کیجئے جیسی کتاب میں جب یہی تعلیمات آسان زبان میں سامنے آتی ہیں تو یہ کتاب نہایت دلچسپ اور اثر انگیز بن جاتی ہے۔یونیورسٹی لائف میں اخلاقی مسائل، رویوں کی خرابی، غصہ، بے صبری، حسد اور خود غرضی جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔ یہ کتاب انہی مسائل کی اصلاح کے لئے بہترین نسخہ ہے۔

اسی طرح باقی تین کتابیں بھی اسی مزاج کی ہیں: آسان، مختصر اور عملی زندگی والی کتابیں۔ یہ کتابیں طالب علم کو یہ احساس دلاتی ہیں کہ گویا کوئی خیرخواہ بزرگ زندگی کے ضروری نکات سمجھا رہا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چاروں کتابیں آج کے اسٹوڈنٹس کے لیے صرف مطالعہ نہیں بلکہ بہت بڑی دینی رہنمائی ہیں۔اگر کوئی نوجوان واقعی یہ چاہتا ہے کہ اس کا ایمان مضبوط ہو، اخلاق سنوریں، اور دین اس کی ماڈرن لائف کے ساتھ متصادم نہ ہو بلکہ اس کا حصہ بن جائے، تو ایسی کتابیں اس سفر کا بہترین آغاز ہیں۔

دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت بیدار کریں

دوسری کتاب اللہ تعالیٰ کی محبت بیدار کیجئے دراصل صرف ایک کتاب نہیں بلکہ آج کے نوجوانوں کے ایک بہت بڑے مسئلے کا عملی حل ہے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کہنا پڑتی ہے کہ موجودہ دور میں کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے بہت سے اسٹوڈنٹس کا ایمان کمزور پڑتا جا رہا ہے۔ ماڈرن ماحول، لبرل نظریات، سوشل میڈیا کے اثرات، اور ہر وقت سوال اٹھانے والی فضا نے نوجوانوں کو ایک عجیب قسم کی خدا بیزاری میں مبتلا کر دیا ہے۔اس ساری صورتحال کا مرکز ایک ہی ہے: دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی کمی۔
یہ کتاب اس صورتحال کا نہایت آسان حل پیش کرتی ہے کہ اگر کسی انسان کے دل میں واقعی اللہ تعالیٰ کی محبت بیدار ہوجائے توشکوک و شبہات خودبخود ختم ہونے لگتے ہیں،ایمان مضبوط ہونا شروع ہو جاتا ہے، عبادت بوجھ نہیں بلکہ سکون بن جاتی ہےاور دین پر چلنا مشکل نہیں بلکہ آسان محسوس ہوتا ہے۔

کالج اور یونیورسٹی کے ماحول میں رہنے والے نوجوان اکثر یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہم چاہتے تو ہیں کہ دین پر چلیں، مگر ماحول اجازت نہیں دیتا۔ حقیقت یہ ہے کہ جب دین صرف معلومات تک محدود ہو اور دل سے اس کا رشتہ مضبوط نہ ہو، تو ماحول واقعی غالب آ جاتا ہے۔ مگر جب اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں موجزن ہو جائے، تو پھر ماحول اثر انداز نہیں ہوتا بلکہ خود بدلنے لگتا ہے۔اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسمیں کوئی مشکل فلسفیانہ مباحث نہیں ہیں۔ کوئی فقہی دلائل نہیں ہیں بلکہ آسان مثالوں کے ذریعے بات سمجھائی گئی ہے۔

اگر آج کا نوجوان واقعی اس مسئلے کا شکار ہے کہ یونیورسٹی یا کالج کے ماحول میں رہتے ہوئے اس کا ایمان متزلزل ہو رہا ہے، تو اللہ تعالیٰ کی محبت بیدار کیجئے جیسی کتاب اس کے لیے نہایت بروقت اور مؤثر رہنمائی ہے۔

آسان جنت اور آسان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

تیسری اور چوتھی کتاب آسان جنت اور آسان سیرت النبی دراصل اُن اسٹوڈنٹس کے لیے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ دین کو بھاری کتابیں پڑھے بغیر ہم سمجھ لیں۔ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ عموماً یہ سوال کرتے ہیں: کیا کوئی ایسی دینی کتاب ہے جو ہمیں عمل کی طرف لائے، مگر دماغ پر بوجھ نہ بنے؟ ان دونوں کتابوں میں انکے مزاج کا اور سوال کا عملی جواب موجود ہے۔

آسان جنت ایک نہایت عام فہم اور بامقصد کتاب ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنت کا راستہ صرف مشکل ریاضتوں یا غیر معمولی عبادات سے نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے روزمرہ اعمال سے بھی بن سکتا ہے۔ یہی بات نوجوانوں کے لیے سب سے زیادہ حوصلہ افزا ہوتی ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ نیت کی درستگی، اخلاق کا اچھا ہونا،معمولی مگر مستقل مزاجی سے کئے گئے نیک اعمال کس طرح انسان کو جنت کے قریب لے جاتے ہیں۔کالج اور یونیورسٹی کے ماحول میں رہنے والے نوجوان اکثر یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ دین پر مکمل چلنا ان کے بس کی بات نہیں۔ آسان جنت اس سوچ کو بدلنے والی کتاب ہے اور یہ احساس دلاتی ہے کہ دین مشکل نہیں، بلکہ اک آسان اور فطری چیز ہے۔

چوتھی کتاب آسان سیرت النبی ﷺ کو اگر بجا طور پر ایک شاہکار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ کتاب ادارہ تالیفات اشرفیہ کی ایک اہم اور قابلِ قدر پیشکش ہے، جس میں سیرت النبی ﷺ کا ایک جامع، متوازن اور نہایت خوبصورت خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کی بڑی بڑی اور ضخیم کتابیں اپنی جگہ اہم ہیں، مگر نوجوانوں کے لیے ان کا آغاز بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔کہ وہ کون سی کتاب پڑھیں اور کب پڑھیں اور کیسے سمجھیں؟یہ کتاب خاص طور پر اس مسئلے کا حل ہے۔ کالج اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اگر ایک مرتبہ بھی اس کتاب کا مطالعہ کر لیں تو انہیں سیرت النبی ﷺ کی واضح جھلک مل جاتی ہے۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمکی زندگی کے اہم پہلو سامنے آ جاتے ہیں اور پھر اسکے بعد بڑی بڑی سیرت کی کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہو جاتا ہے۔یہی اس کتاب کی سب سے بڑی کامیابی ہےکہ یہ نوجوان  اسٹوڈنٹس کو سیرت سے قریب کرتی ہے ۔

اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو آسان جنت اور آسان سیرت النبی ﷺ دونوں کتابیں دراصل نوجوانوں کے لیے اسلامک تھیالوجی اور نظریۂ حیات کو نہایت سادہ انداز میں پیش کرتی ہیں۔ یوں سمجھ لیجیے کہ اسلامی فلسفہ، عقیدہ اور مقصدِ زندگی کوعام فہم زبان اور عملی مثالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ کتابیں کوئی اضافی بوجھ نہیں بلکہ آسان رہنمائی ہیں ۔

کتابیں ابھی آرڈر کریں

اگر آپ کالج یا یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ہیں اور واقعی یہ چاہتے ہیں کہ ایمان مضبوط ہو، ذہنی کنفیوژن دور ہوتو اوپر بتائی گئی یہ چاروں کتابیں آپ کے لیے ایک مکمل اور جامع پیکیج ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان کتابوں کو حاصل کرنا بھی اتنا ہی آسان ہے ۔ یہ چاروں کتابیں آپ انتہائی آسانی کے ساتھ
کتاب فروش آن لائن بک اسٹور
سے آرڈر کر کے منگوا سکتے ہیں۔ کتاب فروش ایک معتبر اور قابلِ اعتماد آن لائن بک اسٹور ہے جو خاص طور پر دینی، اصلاحی اور عام فہم کتابوں کے حوالے سے ایک مضبوط پہچان بنا چکا ہے۔ ان چاروں کتابوں(آسان جنت، آسان سیرت النبی ﷺ، اخلاق درست کیجئے، اللہ تعالیٰ کی محبت بیدار کیجئے)کا خصوصی رعایتی پیکیج حاصل کرنے کے لیے آپ یہ لنک وزٹ کر سکتے ہیں:۔
 https://kitabfarosh.com/product/sro/

یہ پیکیج خاص طور پر اسٹوڈنٹس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، تاکہ کم قیمت میں زیادہ فائدہ حاصل ہو۔ایک ہی آرڈر میں ایمان، اخلاق، سیرت اور روحانیت چاروں پہلو کور ہو جائیں ۔ اور یہ کتابیں دینی مطالعہ کا ایک زبردست آغاز ہوں۔

اگر ویب سائٹ پر آرڈر میں دقت ہو؟ کیونکہ کئی اسٹوڈنٹس آن لائن آرڈرنگ میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں تو اس کا حل بھی کتاب فروش نے نہایت آسان بنا دیا ہے۔ اگر ویب سائٹ پر آرڈر کرنے میں کوئی دقت ہو یا آپ کتابوں کے بارے میں مزید رہنمائی چاہتے ہوں تو آپ بلاجھجک واٹس ایپ پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں:۔

 WhatsApp: 0345-0345581

کتاب فروش الحمدللہ اب تک ہزاروں آرڈرز کامیابی سے ڈیلیور کر چکا ہے۔ اس کی سروس کا معیار اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تمام کتابیں ٹی سی ایس کورئیر کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔ کتابیں نہایت محفوظ اور باعزت طریقے سے ڈیلیور کی جاتی ہیں۔ اور سب سے اہم بات: تمام کتابوں پر ڈیلیوری بالکل فری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتاب فروش آج گوگل اور چیٹ جی پی ٹی پر بھی اچھی خاصی رینکنگ حاصل کر چکا ہے ۔

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop