Product Details
جنت انسان کی گم شدہ متاع ہے ۔ شیطان کے بہکاوے پر حضرت آدم علیہ السلام سے ایک بھول ہوئی جس کے نتیجے میں انسان جنت سے دنیا میں آبسا ۔ اصول یہ ہے کہ ہر چیز اپنے اصل کی طرف لوٹتی ہے ۔
بس چاہئے تو یہ کہ انسان پھر اپنے اصل مقام کی طرف رغبت کرے اور کھوئی ہوئی جنت کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔ لیکن درمیان میں پھر وہی شیطان لعین آن ٹپکتا ہے ۔ اسکی پھر یہی کوشش ہوتی ہے کہ یہ دوبارہ وہاں نہ پہنچے ۔ یہ بندے کو ایسا دھوکا لگاتا ہے کہ نادان انسان آخرت کی جنت کو بھول کر دنیا میں ہی اپنی جنت بسانے میں لگ جاتا ہے ۔
لیکن کچھ عقلمند لوگ بھی ہوتے ہیں جو شیطان کے جال میں نہیں آتے ۔ وہ قرآنی تعلیمات کو مشعل راہ بناتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر غور کرتے ہیں اور انکی روشنی میں دنیا کی زندگی ایسے گزارتے ہیں کہ بالآخر اپنی جنت کو حاصل کرلیتے ہیں ۔
اس کتاب”آسان جنت” کے حصہ اول میں احوال جنت دئیے گئے ہیں جو گویا جنت کی نعمتوں کے دلکش مناظر کی سیر ہیں ۔ جبکہ حصہ دوم میں اعمال جنت دئیے گئے ہیں ۔ احادیث مبارکہ سے ایسے اعمال صالحہ جمع کئے گئے ہیں جن پر جنت کی بشارت دی گئی ہے ۔ یہی اعمال صالحہ ہیں جو مومن کو پاک کرتے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8487088221364873/923450345581
Additional information
Weight | 0.444 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 303 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔