Product Details
اللہ تعالیٰ کی محبت ہی وہ نسخہ کیمیا ہے جس کی بدولت ایک مسلمان تمام اومر کو بجالاتا ہے اور تمام نواہی سے اجتناب کرسکتا ہے ۔ صبر کی حالت میں اللہ تعالیٰ کی معیت کس قدر سکون بخش ہے کہ دنیا کا ایک عہدیدار کسی کوتسلی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو آدمی کو کس قدر حوصلہ ہوجاتا ہے ۔ جب ایک مصیبت زدہ شخص ناگفتہ بہ حالات میں اس تصور کے ساتھ صبر کرتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی محبت و معیت نصیب ہو تو ایسی ہر پریشانی پر ہزار خوشیاں قربان کی جاسکتی ہیں ۔
قرآن و حدیث اور اہل علم اکابر و مشائخ کی تعلیمات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی ضرورت واہمیت، اسکے حصول کا دستور العمل اور محبت خداوندی کے تقاضوں پر مشتمل یہ جدید کتاب ہر اُس مسلمان کے لئے نافع ہے جو اپنے دل میں موجود محبت خداوندی کو بیدار و متحرک کرنا چاہتا ہے ۔ حقیقت یہی ہے کہ محبت کا اصلی مرکز و محور اللہ تعالیٰ کی ذات وحدہ لاشریک ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5652489478134168/923450345581
Additional information
Weight | 0.536 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 398 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Qari Muhammad Ishaq Multani DB |