پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل

پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل

پاکستان اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بے شمار نعمتوں کا ملک ہے۔ دنیا کے نقشے پر اگر کوئی خطہ سچے معنوں میں قدرت کے خزانے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے تو وہ پاکستان ہی ہے۔ یہاں چاروں موسم اپنی پوری برکتوں کے ساتھ اترتے ہیں، جن ممالک میں گرمی کی شدت مستقل رہتی ہے وہ ہمارے موسمِ سرما کو ترستے ہیں، اور جن ملکوں میں بارش ہی نہیں ہوتی وہ ہمارے مون سون کے نظام پر رشک کرتے ہیں۔ یہاں آبشاریں، نہریں، دریا، سمندر، پہاڑ، برف زار، زرخیز زمینیں، اور کاشت کے لامحدود امکانات موجود ہیں۔ پھر بھی یہ ملک قرضوں میں ڈوبا کیوں ہے؟ غربت کیوں پھیلتی جا رہی ہے؟ نوجوان کیوں مایوسی اور بداعتمادی کا شکار ہو رہے ہیں؟

پاکستان کے پاس دنیا کا پانچواں بڑا گلیشیئر سسٹم ہے جو پانی کی ایسی نعمت ہے جس کی کمی سے پوری دنیا آج پریشان ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑوں میں سونا، تانبہ، کرومائٹ، کوئلہ، نمک، گیس، تیل، لیڈ، زنک اور قیمتی معدنی ذخائر کی تصدیق شدہ موجودگی دنیا بھر کی رپورٹوں میں لکھی جا چکی ہے۔ پنجاب اور سندھ کی زمینیں ایسی زرخیز ہیں کہ اگر صحیح طریقے سے کاشت ہوں تو پورے خطے کو اناج دے سکتی ہیں۔ پاکستان دنیا کے بہترین نمک، بہترین آم، کینو، چاول اور کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

مگر سوال یہ ہے: اتنی نعمتوں کے باوجود ہم مقروض، بے چین، اور آزمائشوں میں کیوں ہیں؟

اس کا سیدھا جواب  یہ نظر آرہا ہے کہ  جب کسی قوم میں ناانصافی، کرپشن، بددیانتی، وعدہ خلافی، اور محنت سے بھاگنے کی بیماری عام ہو جائے، تو پھر قومیں نعمتوں سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے محروم ہوتی ہیں۔ ہم نے قوم بننے کے بجائے گروہ بننے کو ترجیح دی۔ ہم نے ذاتی فائدہ اجتماعی بھلائی پر فوقیت دے دی۔ ہم نے محنت کو چھوڑ کر شارٹ کٹس کو اپنا لیا۔ ہم نے دین کی تعلیمات کو صرف کتابوں میں رکھا مگر عملی زندگی میں بھلا دیا۔ اور یہ سب کچھ نوجوان نسل دیکھ رہی ہے، محسوس کر رہی ہے، مگر پھر بھی سوال کررہی ہے کہ اگر سب کچھ موجود ہے تو پھر ہم محروم کیوں ہیں؟

پاکستان کے خراب حالات کی اصل وجہ کیا ہے؟

پاکستان کے ہر چوک، ہر بیٹھک اور ہر سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک ہی جملہ گونجتا رہتا ہے: ملک سیاستدانوں نے تباہ کر دیا، پارٹیاں آپس میں لڑتی رہتی ہیں، اور لوٹ مار ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ یہ بات یقینی طور پر غلط نہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے جسے دنیا بھی مانتی ہے اور ہم بھی دہراتے رہتے ہیں۔ مگر افسوس یہ ہے کہ ہم اپنی پوری بحث، اپنے سارے غصے، اپنی پوری مایوسی کو صرف اسی ایک طرف غصہ کرکے نکال دیتے ہیں—جیسے اس ملک کی تباہی کا کوئی اور سبب ہو ہی نہیں سکتا۔اور یہی وہ غلطی  ہے جہاں یہ قوم سب سے بڑی حقیقت سے آنکھ چراتی ہے۔اس مضمون میں ہم وہ بات کریں گے جو عام لوگوں کی زبان پر نہیں ہوتی، جسے ہم تسلیم نہیں کرنا چاہتے، جو سچ ہے مگر تکلیف دہ ہے۔ وہ سچ جو ہمارے گھروں میں موجود ہے، ہماری روزمرہ زندگی میں چھپا ہوا ہے، اور ہماری ناکامی کی اصل جڑ ہے۔ سیاستدانوں کی بددیانتی اپنی جگہ، مگر وہ صرف علامت ہے۔ مرض کہیں اور ہے، اور وہ مرض اتنا اندر تک اُتر چکا ہے کہ ہمیں نظر بھی نہیں آتا۔

ہم سب یہ سمجھ کر مطمئن رہتے ہیں کہ بس سیاستدان ٹھیک ہو جائیں تو ملک ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قومیں صرف لیڈروں کی وجہ سے نہیں بگڑتیں؛ قومیں اپنے کردار، اپنی سوچ اور اپنے اجتماعی رویوں سے بگڑتی ہیں۔ اگر ہم صرف سیاستدانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے تو یہ ویسا ہی ہوگا جیسے کوئی شخص اپنی پوری زندگی کی ناکامی کا الزام موسم پر ڈال دے مگر کبھی اپنی کمزوریوں کا جائزہ نہ لے۔یہ مضمون اصل مسئلے کی طرف توجہ دلائے گا—وہ دوسری وجہ، وہ خاموش مگر طاقتور حقیقت جس کی وجہ سے پاکستان آج بھی نعمتوں کے باوجود ترقی کی منزل تک نہیں پہنچ پایا۔ وہ وجہ جو ہمارے گھروں سے شروع ہوتی ہے، ہمارے بازاروں میں پائی جاتی ہے، ہمارے رویوں میں رچی بسی ہے، اور بالآخر پوری ریاست کے نظام کو مفلوج کر دیتی ہے۔

اصل بگاڑ: نوجوان نسل کا ڈھلتا ہوا کردار

پاکستان پر آنے والی مشکلات کا دوسرا بڑا سبب وہ ہے جسے ہم سب جانتے ہیں مگر زبان پر لانے سے گھبراتے ہیں۔  نوجوان نسل کا بگاڑ۔ یہ بات سخت ضرور ہے، مگر سچ یہی ہے کہ جب کسی قوم کے نوجوان کمزور پڑ جائیں تو قوم کے ہاتھ، پاؤں، دل اور دماغ سب ایک ساتھ کمزور ہو جاتے ہیں۔ نوجوان کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، لیکن آج ہمارا نوجوان اپنی طاقت، اپنی عمر، اپنی صلاحیت اور اپنے خواب غلط جگہوں پر ضائع کر رہا ہے۔

آج کا نوجوان دنیا بدلنے کا جذبہ لے کر پیدا ہوتا ہے، مگر بدلتا کچھ بھی نہیں—کیونکہ اس کی سوچ کا پہیہ الٹی سمت میں گھوم رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی لت نے اس کی توجہ چوری کر لی ہے، راتیں جاگنے کی عادت نے اس کا دماغ تھکا دیا ہے، آسان پیسہ کمانے کے خواب نے اس کی نیت خراب کر دی ہے، اور دوسروں سے مقابلے نے اس کی امنگیں دبا دی ہیں۔ محنت سے بھاگ کر شارٹ کٹ ڈھونڈنے کی بیماری عام ہو چکی ہے۔ اگر یہی نسل کمزور ہوگی تو ملک مضبوط کیسے ہوگا؟

یہ بات اصولی بھی ہے اور تاریخی بھی کہ عوام اور حکمران دونوں میں سے اگر کوئی ایک طبقہ سنبھل جائے تو قوم سیدھے راستے پر چل پڑتی ہے۔ اگر حکمران خراب ہوں مگر عوام دیانت دار ہوں، تو جلد یا بدیر اچھے لوگ اوپر آ جاتے ہیں۔ اگر عوام بگڑ جائیں مگر حکمران مضبوط ہوں تو وہ قوم کو ڈھیل کے ساتھ پھر بھی سنبھالتے ہیں۔ لیکن اگر دونوں بگڑ جائیں تو پھر ملکوں کا ڈوبنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہوتا۔ہم حکمرانوں کو بدلنے سے رہے—کیونکہ حکمران وہی ہوتے ہیں جو عوام کے اندر سے اٹھتے ہیں۔ لیکن ہم خود کو بدل سکتے ہیں۔ ہم اپنے گھر کا ماحول بدل سکتے ہیں، اپنی نیت ٹھیک کر سکتے ہیں، اپنی کمائی، اپنی زبان، اپنی سوچ اور اپنے وقت کو سیدھا کر سکتے ہیں۔ یہی وہ راستہ ہے جس سے قومیں دوبارہ اٹھتی ہیں۔ جب تک ہم خود ٹھیک نہیں ہوتے، کوئی لیڈر آ کر بھی ہمیں نہیں بچا سکتا۔

سوشل میڈیا بُرا نہیں… بگڑی ہوئی پسند بُری ہے

نوجوان نسل کے بگاڑ کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ آج یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بُک پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی چیزیں وہ نہیں جو سوچ بنائیں، کردار اٹھائیں یا فکر جگائیں… بلکہ وہ ہیں جو صرف خواہشات کو بھڑکائیں، وقت ضائع کریں اور انسان کے اندر کے خالی پن کو مزید بڑھا دیں۔ آج لڑکیوں کا ڈانس، بے ہودہ کلپس، شوبز کی چمک دمک، فضول ڈرامے، اور غیر اخلاقی مواد ہی نوجوانوں کی پہلی ترجیح بن چکے ہیں—لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کیوں؟

یہاں عام لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یوٹیوب خراب ہے، ٹک ٹاک گندا پلیٹ فارم ہے، فیس بُک تباہی پھیلا رہی ہے۔ مگر یہی غلطی قوموں کو اندھی بنا دیتی ہے۔ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔ سوشل میڈیا خود کچھ نہیں کرتا۔ سوشل میڈیا وہی دکھاتا ہے جو نوجوان دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم نہ نیک ہیں نہ بد—یہ صرف آئینہ ہیں۔ جس قوم کی سوچ جیسی ہو، اس کے منہ پر ویسا ہی مواد دکھاتے ہیں۔

سوال اب بہت کڑوا ہے:اگر ہمارے ملک کے نوجوانوں کی دلچسپی سب سے زیادہ غیر سنجیدہ، بے مقصد اور اخلاقی طور پر پست چیزوں میں ہے… تو اس کا مطلب ہے مسئلہ سوشل میڈیا نہیں، ہماری نسل ہے یعنی ہم خود ہیں۔ٹک ٹاک نے تو کبھی کسی کے گھر جا کر اسے مجبور نہیں کیا کہ وہ ڈانس دیکھے۔ یوٹیوب نے تو کبھی بندوق رکھ کر نہیں کہا کہ بے ہودہ ویڈیوز دیکھو۔ فیس بُک نے تو کبھی حکم صادر نہیں کیا کہ خبروں کے بجائے ڈرامے دیکھو۔ یہ سب چیزیں وہ نہیں دکھاتے بلکہ ہم ہی اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہیں۔ ایک سادہ اصول ہے: جس چیز کو لوگ زیادہ دیکھیں، وہی چیز وائرل ہوتی ہے۔اگر ہمارے نوجوان علم، دین، سائنس، تحقیق، اخلاق، کامیابی، اور خودسازی میں دلچسپی لیتے… تو آج پورے پاکستان میں وہی مواد ٹاپ ٹرینڈ ہوتا۔مگر جب قوم کی ترجیحات بدل جائیں تو نسلیں بگڑتی ہیں، نسلیں بگڑ جائیں تو معاشرہ ٹوٹتا ہے، اور معاشرہ ٹوٹ جائے تو ملک آزمائشوں میں گھر جاتا ہے۔ ہم آج اسی دوراہے پر کھڑے ہیں۔

بے حیائی: قوموں کو اندر سے توڑ دینے والا زہر

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ہمارے نوجوانوں کا رجحان اُس راستے سے ہٹ چکا ہے جس پر چل کر قومیں مضبوط بنتی ہیں۔ عیاشی، فضولیات، بے حیائی اور لذت پرستی ہمارے نوجوانوں کی ترجیحات بن چکی ہیں۔ وہ طاقت جو کبھی امتوں کو اٹھاتی تھی، آج اسے ہی کمزور کر رہی ہے۔ ذہن تھک چکے ہیں، دل کمزور ہوچکے ہیں، ارادے ٹوٹ چکے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ کہ شرم و حیا جسے ایمان کا حصہ کہا گیا تھا وہ اب مذاق بنتی جا رہی ہے۔یہ حقیقت تلخ ہے مگر انکار ممکن نہیں کہ جب نوجوانوں کی خواہشات ان کے مقاصد پر غالب آ جائیں، جب وقتی لذتیں اُن کی فکرات پر قبضہ کر لیں، اور جب دل و دماغ دنیاوی چمک دمک کی جانب کھنچنے لگیں، تو پھر وہ قوم کبھی بلند نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہماری رفتار تیز ہونے کے باوجود ہمارا سفر پیچھے کی طرف ہے۔

تاریخ میں ایک مشہور قول منسوب کیا جاتا ہے — کہ اگر کسی قوم کو بغیر جنگ لڑے شکست دینی ہو تو اس کے نوجوانوں میں بے حیائی، فحاشی اور عریانی پھیلا دو۔ بعض روایات میں اسے صلاح الدین ایوبیؒ سے منسوب سمجھا جاتا ہے، اگرچہ تاریخی سند یقینی نہیں، لیکن بات سو فیصد درست ہے۔ دشمن کو جب پتہ چل جائے کہ تمہارے نوجوان اپنی نظروں، اپنے دلوں اور اپنی خواہشوں کے غلام بن چکے ہیں تو اسے جنگ کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ وہ جانتا ہے کہ ایسی قوم خود ہی جھک جائے گی۔آج کا نوجوان جسمانی نہیں، روحانی طور پر زخمی ہے۔ اس کی آنکھوں کے سامنے اتنا فحش مواد گھومتا ہے کہ اس کا دل آہستہ آہستہ سخت ہوجاتا ہے، اس کی سوچ سوکھنے لگتی ہے، اس کا حیا مر جاتا ہے۔ جب حیا مر جائے تو پھر کوئی بندہ کچھ بھی کرنے سے نہیں رک سکتا۔ اور یہی تباہی کی بنیاد ہے۔ہمیں ماننا ہوگا کہ قومیں توپوں اور ٹینکوں سے نہیں، کردار سے ٹوٹتی ہیں۔ اور جب کردار کمزور ہو جائے تو ریاستیں مضبوط دیواریں بھی نہیں بچا سکتیں۔
آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہمارے نوجوان اپنی اصل طاقت بھول چکے ہیں۔

نوجوان نسل کی پسند کا المیہ: کھیل اور خواہشات کے بیچ پھنسی ہوئی قوم

آج اگر ہم انٹرنیٹ کے ڈیٹا، سرچ ٹرینڈز اور سوشل میڈیا کے رجحانات کا جائزہ لیں تو ایک افسوسناک حقیقت ہمارے سامنے آتی ہے: ہماری پوری نوجوان نسل کی پسند اور توجہ دو ہی چیزوں کے گرد گھوم رہی ہے—کرکٹ اور لڑکیاں۔ یہ بات کوئی جذباتی دعویٰ نہیں، بلکہ ہر پلیٹ فارم کی ٹاپ ٹرینڈ لسٹ اس بات کی گواہی دیتی ہے۔ پاکستان میں جب بھی ٹرینڈز کھول کر دیکھیں تو کرکٹ ہمیشہ پہلے نمبر پر ہوتا ہے، اور دوسرا نمبر ہمیشہ ایسے مواد کا ہوتا ہے جسے دیکھ کر انسان کے لیے شرم بھی کم پڑ جائے۔

کرکٹ اپنی جگہ ایک کھیل ہے، صحت مند مقابلہ ہے، اور ایک حد تک تفریح بھی۔ مگر مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب پوری نوجوان نسل ایک ہی کھیل کو اپنی زندگی کا مرکز بنا لے۔ جب قوم کی اجتماعی سوچ ایک کھیل کی جیت یا ہار کے گرد گھومنے لگے، اور ان کے جذبات صرف ایک میچ کی وجہ سے آسمان سے زمین تک گرتے چڑھتے رہیں، تو یہ اس قوم کی فکری کمزوری کی نشانی ہے۔ کھیل تفریح ہے، مقصد نہیں… مگر نوجوان اسے مقصد بنا بیٹھے ہیں۔

لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک دوسرا رجحان ہے—لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز، لیک کلپس، فحش مواد، ٹک ٹاک کی بے حیائیاں، اور غیر اخلاقی ٹرینڈز۔ یہ مواد اتنی تیزی سے وائرل ہوتا ہے کہ لاکھوں نہیں، کروڑوں ویوز ایک ہی دن میں جمع ہو جاتے ہیں۔ یہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ ہماری نوجوان نسل کی سب سے بڑی دلچسپی خواہش پرستی میں ہے، نہ کہ تعلیم، کردار سازی یا خود ترقی میں۔یہ دیکھ کر دل دکھتا ہے کہ جو قوم اپنی نظریں پاک نہ رکھ سکے وہ اپنے ارادے کیسے مضبوط رکھے گی؟ جو نوجوان غیر اخلاقی مواد دیکھ کر اپنا دل، اپنے وقت اور اپنی عقل برباد کر رہے ہیں، وہ کیسے بڑے مقصد کے لیے کھڑے ہوں گے؟نسلوں کی تباہی ہمیشہ دل و دماغ کے بگاڑ سے شروع ہوتی ہے… اور آج نوجوانوں کا بگاڑ انٹرنیٹ کے ٹرینڈز میں صاف نظر آتا ہے۔ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ٹرینڈز قوم کا آئینہ ہوتے ہیں۔ جو چیزیں وائرل ہوتی ہیں وہ قوم کی اصل پسند ہوتی ہیں۔ اگر ہماری پسند گِر جائے تو ہمارا مستقبل کیسے اٹھے گا؟
قوم کا رخ بدل جائے تو پوری تاریخ بدل جاتی ہے

یہ سب کچھ اب بدلنے کا وقت آ چکا ہے۔ اگر ہم آج بھی نہ سنبھلے، اگر ہم نے اپنی پسند، اپنی توجہ اور اپنی ترجیحات کو نہ بدلا، تو ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی اندھیرے میں بھٹکتی رہیں گی۔ حقیقت یہ ہے کہ قومیں باہر سے نہیں ٹوٹتیں، اندر سے ٹوٹتی ہیں۔ اور جب اندر سے ٹوٹی ہوئی قوم اپنا راستہ تھام لے، اپنی آنکھیں کھول لے، فضولیات چھوڑ دے اور بے حیائی کا دروازہ بند کر دے… تو وہ قوم دوبارہ زندہ ہو سکتی ہے، دوبارہ اٹھ سکتی ہے۔پاکستان کے حالات ایک ہی شرط پر بدل سکتے ہیں: جب عوام بدل جائےیعنی جب ہم بدل جائیں۔اگر عوام مضبوط ہو جائے، باحیا ہو جائے، حق و باطل میں فرق کرنا سیکھ لے، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ لے اور اپنے مستقبل کو سنجیدگی سے لے… تو پھر کوئی غلط حکمران پاکستان پر حکومت نہیں کر سکے گا۔ کیونکہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ سیدھی قوم کبھی ٹیڑھے حکمران کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرتی۔اُس قوم میں یہ ہمت ہوتی ہے کہ وہ ہر غلط چیز کے سامنے کھڑی ہو جائے، اور ہر سچے لیڈر کے راستے میں اپنا سب کچھ لگا دے۔

ایک عظیم جملہ تاریخ میں بار بار سنایا جاتا ہے کہ مسلمان حکمران اتنے وسیع الظرف تھے کہ کوئی بھی شخص ان کے سامنے کھڑے ہو کر سوال کر لیا کرتا تھا:یہ چادر جو آپ نے اوڑھی ہے کہاں سے آئی؟
یادرکھیں: یہ سوال صرف حکمران کی دیانت کی علامت نہیں تھا
یہ عوام کی دیانت، اُن کی غیرت، اُن کی عبادت، اور اُن کی اخلاقیات کی بھی علامت تھی۔
یاد رکھیں! جس قوم کی عوام صاف ہو، وہ حکمرانوں سے سوال کرنے کی ہمت رکھتی ہے۔ اور جس قوم کی عوام خود اندر سے کرپٹ ہو، بے حیائی پسند کرتی ہو، فضولیات میں ڈوبی ہو، وہ کبھی بھی طاقتوروں کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا نہیں کر سکتی۔آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہم خود بدلنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم خود بے حیائی پسند کرتے ہیں، خود جھوٹ میں جیتے ہیں، خود حلال و حرام میں فرق بھول گئے ہیں… پھر ہم حکمرانوں کی بے ایمانی پر کیسے چیخ سکتے ہیں؟

قوم کی اصل تعمیر: خانقاہیں، مدارس اور تبلیغی مراکز ہی واحد راستہ

اب سوال یہ ہے کہ اس پوری تباہی کا حل کیا ہے؟ نوجوان نسل کا بگاڑ، عوام کی بے توجہی، بے حیائی کا طوفان، کرپشن، بددیانتی، اور حکمرانوں کی بے راہ روی… یہ سب کیسے ختم ہوگا؟اس کا حل کوئی نئی ٹیکنالوجی، کوئی سیاسی پارٹی، یا کوئی نیا نظام نہیں دے سکتا۔
اس کا حل وہی پرانا اور مقدس راستہ ہے جس پر چل کر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین تربیت یافتہ ہوئے، اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آئے، تابعین مضبوط بنے، اولیائے کرام نے نسلوں کو سنوارا ، اور امت نے صدیوں تک اپنی روحانی شان برقرار رکھی۔وہ راستہ ہے:۔
خانقاہی نظام، مدارسِ اسلامیہ اور تبلیغی مراکز کا آباد ہونا۔

یہی وہ مقامات ہیں جہاں انسان کی اندرونی صفائی ہوتی ہے، جہاں دل میں خوفِ خدا بیدار ہوتا ہے، جہاں نفس کی ضد ٹوٹتی ہے، جہاں گناہ کی خواہشیں کمزور ہوتی ہیں، اور جہاں انسان کا رخ دنیا سے ہٹ کر آخرت کی طرف مڑ جاتا ہے۔ یہی وہ جگہیں ہیں جہاں ہزاروں نوجوان آج بھی اپنی زندگیاں سنوار رہے ہیں—مگر قوم کی اکثریت انہیں نظر انداز کر چکی ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مدارس کے طلباء اور علمائے کرام کو مسئلے کا حصہ نہیں، حل کا واحد راستہ سمجھیں۔
ان کی ذاتیات کی تحقیقات میں نہ پڑیں۔ اُنکے خلاف شیطانی پروپیگنڈوں کو سمجھیں اور اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ دین اسلام ان کے پاس ہے، قرآن ان کے پاس ہے، سنت ان کے پاس ہے، اور آج کی دنیا میں عملی ہدایت کا کوئی اور ذریعہ موجود ہی نہیں۔لوگ غلطی یہ کرتے ہیں کہ عالم کی شخصیت پر فوکس کرتے ہیں، مگر اصل فائدہ عالم کی شخصیت میں نہیں، علمِ دین میں ہے۔یعنی اُس سے علم دین حاصل کرنے کی طرف توجہ رکھیں۔چنانچہ دین لے لیں، انسانیت لے لیں، اللہ کا خوف لے لیں—بات ختم۔

اسی طرح خانقاہی نظام صدیوں سے روحانی تربیت کا مرکز رہا ہے۔الحمدللہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں بے شمار خانقاہیں موجود ہیں جہاں دلوں کا میل صاف ہوتا ہے، جہاں مراقبے میں انسان اپنی حقیقت پہچانتا ہے، جہاں بزرگوں کی صحبت انسان کو خود سے جنگ لڑنا سکھاتی ہے۔ان خانقاہوں کو آباد کرنا، ان بزرگوں سے جڑنا، اور اپنی اصلاح کے لیے جھک جانا ہی ہماری اصل بقا ہے۔جب دل بدلتے ہیں تو قومیں بدلتی ہیں۔ جب گھر بدلتے ہیں تو معاشرے اٹھتے ہیں۔اور جب نوجوان توبہ، علم اور روحانیت کی طرف پلٹتا ہے… تو پوری تاریخ کا رخ بدل جاتا ہے۔

فرد کی اصلاح: پوری قوم کی تقدیر بدلنے کا سچا راستہ

اپنی اور اپنے دوستوں کی اصلاح کو عام، معمولی یا غیر اہم نہ سمجھیں۔ یہی وہ نقطہ ہے جہاں پوری قوم کی تقدیر بدلتی ہے۔ دنیا کی ہر تحریک، ہر انقلاب، ہر مثبت تبدیلی فرد سے ہی شروع ہوئی ہے۔ کوئی قوم ایک دن میں نہیں بنتی—قوم ایک ایک فرد سے بنتی ہے۔ آپ ایک فرد ہیں، میں ایک فرد ہوں، آپ کے دوست ایک ایک فرد ہیں… اور یہی وہ اکائیاں ہیں جن سے پوری قوم کا وجود قائم ہوتا ہے۔ اگر ان میں سے ہر فرد اپنا راستہ سیدھا کر لے تو پوری قوم سیدھی ہو جاتی ہے۔ہم اکثر یہ سوچ کر مایوس ہو جاتے ہیں کہ “ایک بندہ کیا بدل سکتا ہے؟” مگر تاریخ چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ تبدیلی ہمیشہ ایک فرد سے شروع ہوتی ہے۔ فرد جب کرپشن چھوڑ دے، جھوٹ چھوڑ دے، بے حیائی کو رد کر دے، نظریں پاک کر لے، فضولیات ترک کر دے، اپنے وقت کی حفاظت کرنے لگے اور اپنی زندگی کو مقصد کے تابع کر دے… تو اس ایک فرد کے کردار سے پورے ماحول میں روشنی پھیلتی ہے۔میں وہی بات دوبارہ عرض کروں گا کہ اگر نوجوان اپنی زندگی سے جھوٹ، بے حیائی، فحاشی، فضول ویڈیوز، گندی عادتیں اور سوشل میڈیا کی لت کو نکال دیں…اگر وہ دین سے جڑ جائیں، علم والوں کے پاس بیٹھنے لگیں، مسجد اور مدرسے سے رشتہ مضبوط کر لیں…اگر وہ اپنے دل کی صفائی شروع کر دیں…تو یہ ملک ترقی کے راستے پر اس رفتار سے چلے گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔

پاکستان کی اصلاح حکومت سے نہیں، نوجوان کے دل سے شروع ہوگی۔ہم سب کے اعمال سے شروع ہوگی اور ہم سب کی فکر سے شروع ہوگی۔ بس ایک جملہ یاد کرلیں نوجوانوں کی اصلاح ہی پاکستان کے مستقبل کی اصلاح ہے۔اور یہی اس قوم کی اصل امید ہے۔

پانچ کتابیں جو نوجوان کا دل، دماغ اور مستقبل بدل سکتی ہیں

قومیں صرف نعروں سے نہیں بنتیں، کردار سے بنتی ہیں۔ اور کردار اُس وقت بنتا ہے جب انسان اپنے اندر کے اندھیروں کو علم، فکر اور روحانیت کی روشنی سے دور کرتا ہے۔ اگر نوجوان واقعی پاکستان کے حالات بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے اپنی شخصیت اور اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے میں آپ کے سامنے پانچ ایسی کتابیں رکھ رہا ہوں جن کا مطالعہ فرد کی اصلاح، ذہن کی بیداری، اور کردار کی تعمیر میں بنیادی ستون کا کردار ادا کرے گا۔ یہ کتابیں صرف پڑھنے کے لیے نہیں، زندگی بدلنے کے لیے ہیں۔

۔1. آؤ پاکستان کی قدر کریں

یہ کتاب نوجوانوں میں وطن کی محبت، اس کی اہمیت، اس کے مسائل اور اس کی عظمت کو سمجھانے کے لیے لکھی گئی ہے۔ جب انسان اپنے ملک کی قدر کرنا سیکھ لیتا ہے تو پھر وہ اس کے لیے قربانی دینے، محنت کرنے اور اسے درست راستے پر لانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ اس کی مکمل تفصیل اس لنک پر موجود ہے:۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/apqk/

پاکستان کی قدرر کریں
پاکستان کی قدرر کریں
۔2. اصلاحی کورس

یہ کتاب اصلاحِ نفس اور اصلاحِ احوال کے ایسے خزانوں سے بھری ہوئی ہے ۔ اسمیں امام غزالیؒ اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی اہم ترین تعلیمات شامل کی گئی ہیں۔اس میں انسان کو اپنے اندر کی صفائی کرنے اور اپنی روح کو مضبوط کرنے کا عملی راستہ دکھایا گیا ہے۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/ice

پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل اصلاحی کورس
پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل اصلاحی کورس
۔3. معاشرتی حقوق و فرائض

اگر معاشرہ ٹھیک کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنے فرائض سمجھنے ہوں گے۔ مفتی تقی عثمانی صاحب کی یہ کتاب ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ایک شہری، ایک دوست، ایک پڑوسی، ایک شوہر، ایک بیٹا اور ایک مسلمان ہونے کے کیا حقوق ہیں۔ معاشرہ انہی اصولوں پر کھڑا ہوتا ہے۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/mhqf/

پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل معاشرتی حقوق و فرائض
پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل معاشرتی حقوق و فرائض
۔4. آسان ترجمہ قرآن

قرآن سے جڑنا نوجوان کی زندگی کا سب سے بڑا انقلاب ہے۔ یہ آسان، مستند اور تفسیری ترجمہ نوجوانوں کو قرآن کے قریب لاتا ہے، اس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں داخل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اور انسان کا دل بدل دیتا ہے۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/atqm/

پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل2
پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل2
۔5. تاریخِ امت مسلمہ

یہ وہ کتاب ہے جو ہر پاکستانی کو ضرور پڑھنی چاہیے۔ یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ ہم کس عظیم امت کے وارث ہیں، ہماری تاریخ کتنی روشن ہے، ہماری قوتیں کیا تھیں، اور ہم کس طرح دوبارہ کھڑے ہو سکتے ہیں۔ جب انسان اپنے ماضی کو سمجھ لیتا ہے تو اپنے مستقبل کی راہ خود بخود روشن ہوجاتی ہے۔
🔗 https://kitabfarosh.com/product/tumo/

پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل تاریخ امت مسلمہ
پاکستان کے حالات کیوں خراب ہیں؟ 2 اصل وجہ، نوجوان نسل کا بگاڑ اور اسکا واحد حل تاریخ امت مسلمہ

یہ پانچ کتابیں نوجوان کو اندر سے مضبوط کرتی ہیں، اس کی سوچ کا رخ درست کرتی ہیں، اور اسے ایک نئی زندگی عطا کرتی ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بدلے، تو اس کی بنیاد نوجوان کی اصلاح سے ہی رکھی جائے گی۔

آپ یہ سب کتابیں کتاب فروش آن لائن بک اسٹور کی ویب سائٹ سے بہ آسانی آرڈر کرسکتے ہیں ۔ اوپر دئیے گئے لنک سے آرڈر کریں۔ پورے پاکستان میں ٹی سی ایس کی بہترین سروس کے ذریعے سے کتابیں آپکے دروازے تک پہنچ جائیں گی۔یا پھر مزید معلومات کےلئے آپ واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

WhatsApp # 03450345581

Direct WhatsApp Link: https://wa.me/923450345581

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop