تاریخ امت مسلمہ عام ایڈیشن (کامل چھ جلد)۔

تاریخ امت مسلمہ عام ایڈیشن (کامل چھ جلد)۔

مولانا اسماعیل ریحان مؤرخ اسلام کی ایک شاھکار تالیف ۔ جس کے بارہ میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے لکھا ہے کہ اس مبارک تالیف نے امت مسلمہ کی لائبریری کے ایک بہت بڑے خلا کو پر کردیا ہے ۔ فرماتے ہیں کہ میرے رائے یہی ہے کہ اس کتاب کا عربی اور انگریزی میں بھی ضرور ترجمہ ہونا چاہئے ۔

 8260.00

🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp

1 in stock

اس کتاب کے بارہ میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ عرصہ دراز سے جب کوئی شخص یہ پوچھتا تھا کہ اردو میں مسلمانوں کی تاریخ پر سب سے زیادہ مستند کتاب کون سی ہے ؟ تو جواب دینے میں مجھے بہت تامل ہوتا تھا ۔ اس لئے نہیں کہ تاریخ پر کوئی کتاب موجود نہیں تھی بلکہ اس وجہ سے کہ تاریخی روایات کے ملبے سے گوہر مقصود تلاش کرنا بہت محنت کا متقاضی تھا ۔ مروجہ کتب تواریخ اس باب میں بہت کمزور تھیں ۔

فاضل نوجوان مولانا اسماعیل ریحان نے اس کام کا حق ادا کیا اور جب یہ کتاب شائع ہوکر میرے پاس آئی تو اُس وقت اسفار واشغال کے ہجوم کی وجہ سے مجھے کتابیں پڑھنے کا موقع بہت کم ملتا تھا مگر اس کتاب نے گویا مجھے گرفتار کرلیا ۔ خاص طور پر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے تک حالات پر کتاب بالاستیعاب دیکھی اور میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ اللہ تعالیٰ کہ خاص فضل و کرم سے تاریخ امت مسلمہ کے اس نازک دور کے بارہ میں انہوں نے جس طرح روایات کی تحقیق کرکے اس جھاڑ جھنکار سے حقیقت کا استخراج کیا ہے وہ اللہ کی رحمت کا خصوصی فیضان ہے ۔

مولانا اسماعیل ریحان صاحب نے اس مذکورہ بالا کتاب میں جس محققانہ انداز میں قرون اولی کی تاریخ مرتب کی ہے وہ انکا تجدیدی کارنامہ ہے ۔ اس کام کے لئے انہوں نے مواد کو چھان کر اور ہر طرح کی روایات کا دقت نظر سے جائز لے کر واقعات کو اس منطقی ترتیب سے بیان کیا ہے کہ ان میں ذرہ برابر بھی خلا محسوس نہیں ہوتا

 

 

Additional information

Weight5.45 kg
Binding Type

Firm Binding

Number of Pages

3800 Total

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Al Manhal Publishers

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1JWlViElayFvyuG-3LG4mxTiPHNkaWDdW/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Maulana Ismail Rehan Sahib DB

Volume/Jild

5 Jild

KEEP EXPLORING

Explore More Islamic Book Categories

Find thousands of books from your favourite categories.

📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop