- You cannot add "کیفیات" to the cart because the product is out of stock.
ملفوظات حکیم الامت ڈیلکس
ملفوظات حکیم الامت ڈیلکس
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ملفوظات یعنی علوم و معارف کا ایک سمندر ۔
ہر ہر ملفوظ گوہر بے بہا اور فہم دین کی اصلاح کرنے والا ہے ۔
₨ 30240.00
7 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
بزرگان دین کے مبارک ملفوظات ہر دور میں عوام و خواص کی رشد و ہدایت کا ذریعہ بنے ۔ یہ ملفوظات اُنکی وفات کے بعد بھی صحبت اور حصول فیض کا ذریعہ رہے ہیں ۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ آپ کے خطبات و ملفوظات اور مبارک تالیفات سے پوری مسلم دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے ۔
آپکے ملفوظات کا ہر ہر لفظ گویا سمندر ایک کوزہ میں بندکرنے جیسا ہے ۔ ملفوظات حکیم الامت کا مطالعہ کرنے والوں کو دین کی صحیح فہم، اصلاح نفس اور علوم و معارف کی دولتیں حاصل ہوتی ہیں ۔
ایک وقت تھا جب یہ ملفوظات انتہائی نادر و نایاب سمجھے جاتے تھے ۔ صرف پہلی پانچ جلدیں میسر تھیں وہ بھی بڑی مشکل سے رسائی میں آتی تھیں ۔
پھر سلسلہ اشرفیہ کے بزرگ قاری محمد اسحاق ملتانی جو کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے بالواسطہ خلیفہ ہیں ۔ انہوں نے ملفوظات کو جمع فرمایا اور 32 جلدوں میں شائع کرکے امت مسلمہ کے لئے بالعموم اور سلسلہ اشرفیہ کے لئے بالخصوص ایک بہت بڑا خزانہ فراہم کیا ۔
آج بیس سال گزرنے کے بعد بھی انکی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اب یہ بہت زیادہ ڈیمانڈ اور قبولیت کے بعد اعلیٰ ڈیلکس ایڈیشن آپکے سامنے ہے ۔ مزید اس نئے ایڈیشن میں قدیمی طرز کے ملفوظات کو عنوانات، پیراگرافی اور فارسی وعربی عبارات کو اردو تراجم سے مزین کردیا گیا ہے ۔ جس کی برکت سے اب اسکو سمجھنا مزید آسان ہوگیا ہے ۔ عوام الناس بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6472504476098531/923450345581
Additional information
Weight | 13.478 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Volumes/Jild | 32 Jild |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine, Good |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
جمع فرمودہ | حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ تعالیٰ |
Written By | Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA |