تحفہ قبول کرلیا کرو، اگرچہ تھوڑا سا ہی کیوں نہ ہو

KitabFaroshHadithCollectionFREE
تحفہ قبول کرلیا کرو، اگرچہ تھوڑا سا ہی کیوں نہ ہو

ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ایک دستی یا ایک پائے کے لئے مجھے دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا (بکری کی دستی یا اُس کے پائے، گوشت کی نسبت حقیر چیز ہیں لیکن اگر اِن سے بھی کوئی دعوت کرے تو مسلمان بھائی کی دعوت کو قبول کرنا چاہئے)۔

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ایک دستی یا ایک پائے مجھے ہدیہ دیا جائے تو بھی میں ضرور قبول کروں گا( ہدیہ چاہے چھوٹی سی بھی چیز ہو لیکن مسلمان بھائی کے اخلاص اور محبت کو ٹھکرا دینا جائز نہیں ، اسی لئے بعض دولت مند لوگ جو کسی غریب کے ادنیٰ سے تحفہ کو لینے سے انکار کردیتے ہیں، یہ طریقہ درست نہیں۔ بلکہ غریب کا ہدیہ قبول کرنا چاہئے اور اگر وسعت ہو تو ہدیہ کا بدلہ بھی دینا چاہئے۔ یہ بھی سنت رسول ہے۔)

(مفہوم حدیث: ۲۴۰۷، باب القلیل من الھبۃ، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Written by Huzaifa Ishaq

6 January, 2025

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...