اولاد میں برابری کا سلوک رکھنا چاہئے
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: میرے والد مجھے ساتھ لے کر حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: میں نے اپنے اِس بیٹے کو ایک غلام (ہدیہ) دیا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم نے اپنے سب بیٹوں کو اِسی طرح کا غلام ہدیہ دیا ہے؟
کہنے لگے: نہیں! آپ نے فرمایا: پھر اِس کو بھی مت دو اور واپس لے لو۔
۔(البتہ کسی اولاد کی بیماری، معذوری یا مجبوری کی وجہ سے اُس کو والدین نے اپنی زندگی میں کچھ زائد دے دیا تو جائز ہے۔ لیکن عطیہ اور ہدیہ اگر اولاد میں سے کسی کو دینا ہو تو برابری کرنا واجب ہے ورنہ گنہگار ہوگا)
(مفہوم حدیث: ۲۴۲۴، باب الھبۃ للولد، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00