صراط مستقیم پر چلنے کا طریقہ

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
صراط مستقیم پر چلنے کا طریقہ

دیکھو! انسان کا کام تین چیزیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اپنی طرف سے عزم کرلے اور پکا ارادہ کرلے کہ یاا للہ میں آپ کی اطاعت کروں گا۔دین کے شعبے میں اللہ تعالیٰ کی حکم کی پیروی کروں گا اور اس کے حکم کے مطابق زندگی گزاروں گا، گناہ کے پاس نہیں جائوں گا۔ واجبات اور فرائض صحیح طریقے سے ادا کروں گا، گناہ سے بچنے کی اور فرائض و واجبات ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔دوسرے یہ کہ جتنا تمہارے بس میں ہے وہ کوشش کرلو۔یہی دو کام کرنے کے بعد پھر ہم کو پکارو کہ یا اللہ! میرے بس میں یہ تھا کہ میں عزم کرلیتا ، تو میں نے عزم کرلیا۔میرے بس میں تھا کہ میں اتنی کوشش کرلیتا۔ تو میں نے اتنی کوشش کرلی۔اب آپ کو میں پکارتا ہوں کہ آپ اپنے فضل و کرم سے صراط مستقیم پرچلنے کی توفیق دے دیجئے ۔یہ تین کام آدمی کرلے تو بس کامیاب ہے۔
پہلا عزم و ارادہ اور دوسری اپنی طرف سے کوشش اور تیسرا عزم کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ اس لئے بیان کیا ہے کہ سنو! جب بھی تمہیں ایسی صورتحال پیش آئے کہ جس میں تمہارے اندر گناہ کا داعیہ پیدا ہو رہا ہو۔صراط مستقیم سے ہٹنے کا داعیہ پیدا ہو رہا ہے۔ اس وقت دو کام کرو۔ ایک عزم تازہ کرو کہ میں صراط مستقیم کو نہیں چھوڑوں گااور دوسرا جتنی تمہارے بس میں کوشش ہے،وہ کر گزرو۔ اس کے بعد جب اللہ کو پکارو گے، تو اللہ تبارک وتعالیٰ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔تمہیں ضرور صراط مستقیم پر پہنچائے گا۔جس طرح حضرت یوسف علیہ الصلوٰۃ والسلام دروازوں تک بھاگے تھے،تم بھی بھاگو۔جتنا بھاگ سکتے ہو بھاگو۔ پھر اللہ تبارک وتعالیٰ کو پکاروتو تمہیں اللہ تبارک وتعالیٰ ان شاء اللہ نجات دے دیں گے۔(اصلاحی خطبات جلد ۱۸)

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

رمضان المبارک کے مقاصد

رمضان المبارک کے مقاصدتقویٰ کا حصول:۔مغفرت کا حصول:۔قرآن سے ہدایت حاصل کرنا:۔شبِ قدر کا قیام:۔بصیرت کے ساتھ روزہ...

رمضان میں عبادت

رمضان میں عبادتعبادت کی وسعت اور جامعیت:۔عبادت میں سنت کے مطابق ہونا ضروری ہے:۔عبادت میں مقدار اور معیار کی اہمیت:۔...

Subscribe To Our Newsletter

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!

Pin It on Pinterest

Share This

Share This

Share this post with your friends!