ہر کام میں صراط مستقیم کی ضرورت ہے
شیخ الاسلام مفتی محمدتقی عثمانی مدظلہم کے خطبات سے انتخاب
سیدھاراستہ وہ ہے جس میں ایچ پیچ نہ ہوں۔موڑ توڑ نہ ہوں اورآدمی سیدھا چلا جائے اور جا کر منزل تک پہنچ جائے۔اسکو کہتے ہیں صراط مستقیم یعنی سیدھی راہ۔
صراط مستقیم کی ہمیں ہر چیز میں ضرورت ہے
دنیا کے کاموں میں بھی اور آخرت کے کاموں میں بھی۔ دنیا اور آخرت کا کوئی کام ایسا نہیں ہےجس میں صراط مستقیم کی انسان کو ضرورت نہ ہو آخرت کیلئے وہ راستہ چاہیے جو ہمیں سیدھا جنت تک پہنچائے کیوں کہ آخرت کی منزل اللہ جل جلالہ کی رضا ہے۔ اور اللہ جل جلالہ کی رضا کا مظہر ہے جنت۔ ایسا سیدھا راستہ جو انسان کو جنت تک پہنچا دے۔دنیا کے کاموں میں بھی ہر کام میں انسان کو سیدھا راستہ یعنی صحیح طریقہ کی ضرورت ہے ۔
آپ اگر فرض کر وروزی کمانے کے لئے گھر سے نکلو تو اس کیلئے بھی سیدھا راستہ چاہئے کہ کوئی ایسا راستہ ہو جو سیدھا اس روز گار تک پہنچادے۔ آپ ملازمت کرنے کیلئے جارہے ہوں، یا تجارت کرنے کیلئے جارہے ہوں یا کاشتکاری کرنے کیلئے جارہے ہوں، کوئی بھی روز گار کا طریقہ اختیار کیا ہو۔ ہر کام میں ضرورت ہے کہ آدمی ایسا راستہ اختیار کرے جو سیدھا اس کو منزل تک پہنچائے اور دنیا کے ہر کام کو دیکھ لو کہ اس میں صحیح طریقہ اختیار کرنا یہ انسان کی ضرورت ہے۔ صحیح طریقہ سے کھائے پئے۔
لوگوں سے معاملات کرے تو سیدھے راستے کے معاملات کرے۔گھر والوں کے ساتھ معاشرت اختیار کرے تو صحیح راستے سے کرے۔ غرض کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس میں سیدھا راستہ مطلوب نہ ہو۔ اگر ہر چیز میں سیدھا راستہ مل جائے تو دنیا اور آخرت کے سارے مسائل حل ہو جائیں۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/
Featured products
بوادر النوادر (77-79) 3 جلد
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00