سوال: ایک مسجد میں مائک مسجد کی الماری میں اندر صف اول کے پاس نصب کر دیا گیا ہے اور اس سے متعلق تار پن وغیرہ دیوار میں مستقل طور پر لگادی گئی ہیں اور حفاظت کے پیش نظر مسجد میں رکھا گیا ہے دوسری جگہ مسجد کے باہر رکھتے ہیں چوری ہونے کا اندیشہ ہے تو اس حالت کے پیش نظر مسجد کے اندراذان پڑھنا کیسا ہے؟
جواب : مسجد کے اندراذان مکروہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہاں سے آواز دور تک نہیں پہنچتی جس سے اذان کا مقصد پوری طرح حاصل نہیں ہوتا اس لیے بلند جگہ پر اذان دینا مستحب ہے تا کہ دور تک آواز پہنچے فی نفسہ اذان کوئی ایسی چیز نہیں جو کہ احترام مسجد کے خلاف ہو۔ صورت مسئولہ میں اذان کی آواز آلہ سے دور تک پہنچے گی اور مقصد پوری طرح حاصل ہو جاۓ گا۔ البتہ مکبر الصوت بھی خراب ہوکر اس کی آواز بند ہو جاتی ہے یا خراب وحشت ناک آواز نکلتی ہے اس لیے اسکا انتظام باہر ہی رہے تو اچھا ہے قفل وغیرہ سے حفاظت کی جاۓ مسجد کے علاوہ حجرہ وغیرہ ہواس میں رکھا جاۓ۔
اس طرح کے مزید سوالات کے جوابات معلوم کرنے کے لیے ہماری “جدید مسائل کا حل” خرید کر پڑھیں۔ کتاب کا لنک نیچے موجود ہے۔
جدید مسائل کا حل
مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والے روزمرہ کے تقریباً دو ہزار سے زائد جدید مسائل کا حل ۔
0 Comments