Product Details
تحفہ خواتین – مولانا عاشق الٰہی
مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اس کتاب کے بارہ میں لکھتے ہیں:۔
کسی بھی قوم کی خواتین کا اس قوم کی تعمیر وتربیت میں جو حصہ ہوتا ہے وہ کسی تشریح و بیان کا محتاج نہیں ہے ۔ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ بھی ہے اور تربیت گاہ بھی ہے ۔ یہ ایسی مؤثر درس گاہ ہے کہ یہاں کا سیکھا ہوا سبق ذہن و قلب پر پتھر کے نقش سے بھی زیادہ دیر پا ہوتا ہے ۔
چنانچہ ملت مسلمہ کے لئے بھی جتنی اہمیت مردوں کی دینی اصلاح کو حاصل ہے، خواتین کی دینی تعلیم و تربیت اس سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے ۔ ایک تو اس لئے کہ اسلامی احکام کا خطاب جس طرح مردوں کو ہے اسی طرح عورتوں کو بھی ہے ۔
مولانا عاشق الٰہی بلندشہری لکھتے ہیں کہ جب البلاغ کا اجراء ہوا تو مدیر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے احقر کے ذمہ عورتوں کے اصلاحی مضامین لکھنے کی ذمہ داری لگائی تو میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ لکھ کر بھیج دیا کرتا تھا ۔ یہ مضمون قارئین کے بقول بہت نافع تھے اس لئے خیال ہوا کہ انکو کتابی صورت میں شائع کیا جائے ۔ لہٰذا تمام مضامین کو یکجا کرکے ایک نئی ترتیب کے ساتھ کتاب مرتب کردی ۔ اس میں ترتیب ہے کہ اول کتاب الایمان پھر کتاب الوضوء والغسل اسکے بعد کتاب الصلوٰۃ، کتاب الزکوٰۃ والصدقات، کتاب الصوم، کتاب الحج، کتاب فضائل القرآن، کتاب الذکر والدعاء، کتاب النکاح اور کتاب الطلاق آخر میں کتاب تربیت الاولاد موجود ہیں ۔
مؤلف لکھتے ہیں کہ یوں تو پورے معاشرے کو اصلاح کی ضرورت ہے لیکن خصوصیت کے ساتھ اصلاح نسواں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے کیونکہ ہر بچے کا سب سے پہلا مدرسہ ماں کی گود ہے ۔ ماں صحیح مسلمان ہوگی تو بچے کو بھی اسلام سکھائے گی اور اسلام کے احکام و آداب کی تعلیم دے گی ۔
اس کتاب میں اسلام کے تقاضے سمجھانے کی پوری کوشش کی گئی ہے اور جگہ جگہ حالات حاضرہ پر تبصرے کرتے ہوئے مسلمانوں کو جنجھوڑا ہے ۔ یہ جھنجھوڑنا اخلاص اور ہمدردی پر مبنی ہے ۔ یہ کتاب تاریکی میں روشن چراغ ثابت ہوگی اور ہر طبقہ کی مسلمان عورتوں کے لئے نفع مند ہوگی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5736026373157157/923450345581
Additional information
Weight | 1.152 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 752 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Maktaba Rahmania |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Muhammad Ashiq Ilahi Baland Shehri |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔