Product Details
لفظ “فقہ” غور و فکر اور حکمت و دانائی کے معنی میں بولا جاتا ہے ۔ جو لوگ بصیرت سے عاری ہیں گو گوشت پوست کے لحاظ سے انکو آدمی کہا جائے گا لیکن وہ آدمیت کے مقام سے فروتر ہی ہیں ۔ حالانکہ اسلام انسان کو اونچے مقام پر دیکھنا چاہتا ہے ۔ اسکی دلیل یہ ہے کہ اسلامی فقہ نے اپنے پہلے دور میں انسانی وقار اور آزادی کی حفاظت کے لئے جو بحثیں کی ہیں اُن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی نگاہ میں انسانی ترقی اور انسانی آزادی کا تصور بہت بلند ہے ۔ لیکن ہمارے دورِ انحطاط میں انسانی وقار کی خود مسلمانوں کے ہاتھ جو مٹی پلید ہوئی ہے وہ بھی ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ۔
ہمارے عہد میں جن لوگوں نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے وہ سید مناظر احسن گیلانی مرحوم و مغفورہیں ۔ گیلانی صاحب اُن لوگوں میں سے ہیں جنہیں فطرت نے بڑی فیاضی سے علم اور عشق کی دولت سے نوازا ہے ۔ گیلانی صاحب کا مطالعہ وسیع ہے اور علم دین کے مختلف پہلوؤں پر انکی گہری نظر ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ جب وہ کسی موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں تو قیمتی معلومات کا انبار لگا دیتے ہیں ۔
اس کتاب میں گیلانی صاحب نے بعض بڑے لطیف نکتے درج کئے ہیں اور فقہ و قانون کی خشک اور بے مزہ ابحاث کو تصوف اور عشق و محبت کی زبان میں بیان کرکے انہیں سبک و لطیف بنا دیا ہے ۔ سب سے پہلے گیلانی صاحب نے یہ بیان کیا ہے کہ علم کی روایتی تقسیم علم منقول اور علم معقول کی شرعی حیثیت کیا ہے ۔
اس کے بعد فقہ کی تعریف بیان کی ہے ۔ اس ساری بحث کا آغاز اپنے مخصوص انداز میں شیخ ابن عربی کی تحریروں سے کیا ہے ۔ گیلانی صاحب نے فقہائے کرام کے اختلافات کو بیان کرتے ہوئے اس پر بھی بحث کی ہے کہ یہ اختلاف اخلاص پر مبنی تھے ۔ اسی لئے یہ اختلافات بھی امت کے لئے سراپا رحمت تھے ۔
فقہ اور فقہائے کرام کا مقام بلند بیان کرنے کے بعد گیلانی صاحب نے اس المیہ کو بھی ذکر کیا ہے کہ فقہ جو قرآن اور حامل قرآن کے بعد دوسرے درجہ پر تھی، اپنوں ہی کے جہل سے پہلے مقام پر آگئی ۔ اسی دوران گیلانی صاحب کبھی کبھی اپنے موضوع سے ہٹ جاتے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8372589079478346/923450345581
Additional information
Weight | 0.28 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 216 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktabatul Ilm |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hazrat Alama Sayed Manazir Ahsan Gelani |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔