Product Details
۔”سفرنامہ ابن بطوطہ اردو”۔ علمی وادبی اعتبار سے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ سفرنامہ واحد صنف ادب ہے جس کا تقریباً تمام اہم معاشرتی علوم سے گہرا تعلق ہے ۔ مؤرخوں، سوانح نگاروں اور جغرافیہ دانوں نے اس صنف سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ۔ اسی وجہ سے دنیا کی تمام بڑی چھوٹی زبانوں کے ادبیات میں سفرناموں کو ایک اہم مقام حاصل ہے ۔ یاد رکھئے کہ سفرنامہ لکھنا ہر عام و خاص شخص کے بس کی بات نہیں ہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ حالات و واقعات کا گہری نظر سے مطالعہ کیا جائے اور گردو پیش کی پھیلی ہوئی دنیا کے رازوں کو جاننے کی بے پناہ صلاحیت رکھنے والا شخص ہو ۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ۔”سفرنامہ ابن بطوطہ اردو”۔ ایک عہد آفریں کارنامہ ہے ۔
ابن بطوطہ نے جب اپنے سفر کا آغاز کیا تو اُس وقت نہ ریل تھی، نہ طیارے، نہ موٹر اور نہ جہاز تھے ۔ جس وقت سمندر کا سفر کرنا جان جوکھوں کا کام تھا ۔ برابر کا ایک منچلا نوجوان ابن بطوطہ رختِ سفر باندھ کر اٹھا اور کام پچیس سالوں تک سمندر کی لہروں سے لڑتا، ہولناک ریگستانوں سے گزرتا پرشور دریاؤں کو کنگالتا، فلک رفعت پہاڑوں پر چڑھتا ہو، جنگلوں میں، بیابانوں میں اور برفستانوں میں سے گزرتا ہوا اپنے ذوق سیاحت کو تسکین پہنچاتا رہا ۔
ابن بطوطہ کا یہ طویل، صبر آزما اور پر مشقت سفرتفریحی نہیں بلکہ علمی تھا ۔ ۔”سفرنامہ ابن بطوطہ اردو”۔ ایک ایسا سفرنامہ ہے جس کی وجہ سے ابن بطوطہ کو مؤرخین میں ایک نمایاں حیثیت ملی ۔ اس سفرنامے نے تاریخ کے عظیم الشان دور کو زندہ کیا ہے ۔ ۔”سفرنامہ ابن بطوطہ اردو”۔ یہ سفرنامہ ابن بطوطہ کی آپ بیتی بھی ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5632679123512182/923450345581
Additional information
Weight | 0.810 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 504 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Nafees Academy |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Raees Ahmad Jaferi |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔