شرح ارمغان حجاز
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے آخری مجموعہ کلام “ارمغان حجاز” کی بہترین اردو شرح ۔ فرھنگ و تشریح از پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی ۔
₨ 450.00
2 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
۔”ارمغان حجاز” علامہ اقبال کا آخری مجموعہ کلام ہے جو انہوں نے 1935 سے لے کر اپنی وفات سے کچھ دن پہلے تک موزوں کیا تھا ۔ یہ فارسی اور اردو زبانوں پر مشتمل ہے ۔ فارسی کلام رباعیات اور اردوکلام چند نظموں کی صورت میں ہے ۔ اس کتاب میں کوئی بھی غزل نہیں ہے اور نہ کسی نظم میں رنگ تغزل پایا جاتا ہے ۔
ارمغان حجاز کا مطلب ہے حجاز کا تحفہ اور حجاز کے لئے تحفہ ۔ دونوں معانی مراد ہوسکتے ہیں ۔ اقبال اپنی زندگی کے آخری ایام میں حج پر جانے خواہشمند تھے تاکہ حج کے ساتھ مزار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی خواہش بھی پوری ہوجائے ۔ وہ اس کے لئے تیاری بھی کررہے تھے ۔ عالم خیال میں انہوں نے اس سفر کے تاثرات ان رباعیات کی شکل میں تحریر کرنے بھی شروع کئے ۔ اسی بناء پر اس مجموعہ کلام کا نام “ارمغان حجاز” رکھا ۔ ان کے اس کلام میں عشق و محبت کی فراوانی اور کثرتِ شوق کی ایک عجیب کیفیت دکھائی دیتی ہے ۔ لیکن طویل بیماری نے یہ خواہش پوری نہ ہونے دی اور دل کی دل میں رہ گئی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6579536012063654/923450345581
Additional information
Weight | 0.21 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 111 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Professor Hameedullah Sha Hashmi |