Product Details
اس کتاب میں عالم اسلام کی محبوب شخصیت حضرت اقدس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ایمان افروز خطبات، مجالس اور مقالات سے منتخب ایمان افروز واقعات جمع کئے گئے ہیں ۔
شیخ الاسلام، حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اپنے والد ماجد مفتی محمد شفیع صاحب کے فکر ونظر کے وارث اور امین ہیں ۔ نیز اپنے مرشد و مصلح عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحئی عارفی کی اصلاح و تربیت کے جانشین ہیں ۔ شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کے علوم کے صحیح ترجمان اور حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے معارف کے مستند شارح ہیں ۔
آپ اپنے خطبات میں اکثر و بیشتر واقعات سناتے ہیں جو کہ اصلاح قلب اور اصلاح احوال کا موجب ہوتے ہیں ۔ ادارہ تالیفات اشرفیہ کے بانی اور ماہنامہ محاسن اسلام کے مدیر قاری محمد اسحاق ملتانی نے بڑی محنت شاقہ سے حضرت کے تمام مواعظ، ملفوظات، ارشادات اور تصانیف سے واقعات کو ایک جگہ جمع کرکے حسین گلدستہ تیار کیا ہے ۔ ہر واقعے کے آخر میں حوالہ دیا ہوا ہے کہ حضرت کی کس تصنیف سے اس واقعہ کو لایا گیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8483396391735761/923450345581
Additional information
Weight | 0.650 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 512 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1XA6r5nQP1Gwp77WOf0qjYdMgpsH6U1LZ/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
از افادات | شیخ الاسلام فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ ورعاہ |
Written By | Qari Muhammad Ishaq Multani DB |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔