مولانا حسین احمد مدنی کے واقعات
مولانا حسین احمد مدنی کے واقعات
اس کتاب میں مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایسے واقعات ہیں جنہیں کشف و کرامات سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔ ایسے حیرت انگیز یقینی طور پر ایک مسلمان کے دل میں عزم و عمل کی توانائی پیدا کرتے ہیں ۔
₨ 510.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
واقعات و مشاہدات کی یکسانیت ہمیں ایک خاص اندازِ فکر کا خوگر بناتی ہے اور احوال و کوائف کا تکرار ہماری شعوری قوتوں کو ایک ایسے متعین راستے پر ڈال دیتا ہے جس سے انحراف انتہائی دشوار ہوتا ہے ۔
اس کتاب میں شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایسے واقعات ہیں جنہیں کشف و کرامات سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن ترتیب مضامین میں اس امر کو خاص ملحوظ خاطر رکھا گیاہے کہ انکا دائرہ صرف دلچسپ و حیرت انگیز واقعات تک محدود نہ رہے بلکہ آپکی اس مجاہدانہ زندگی کا پورا خاکہ ناظرین کے سامنے آجائے جو سراپا جد وجہد اور پیغام عمل تھی ۔ توقع ہے کہ اس طرح حیرت انگیز واقعات یقینی طور پر ہمیں عزم و عمل کی توانائی عطا کریں گے اور اُنکی وہ لذت آفریں کیفیت جاتی رہے گی جو عملی سرگرمیوں پر جمود اضمحلال کا سایہ ڈال سکتی ہے اور جس سے خوف و رجاء کا وہ توازن درہم برہم ہوسکتا ہے ۔
اس کتاب کےصفحات آپکے گرانقدر علمی افادات سے بھی مزین ہیں ۔ اسی کے ساتھ مشاہیر ملک و ملت کے وہ تاثرات پیش کئے گئے ہیں جنہیں بارگاہ شیخ الاسلام میں خراج عقیدت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5683513225066035/923450345581
Additional information
Weight | 0.418 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 288 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktabatul Hassan |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Abu Al Hassan |