Product Details
علامہ عالم امام شیخ جلال الدین سیوطی نے کہا ہے کہ میں نے اس کتاب کو ابو طیب اور دیگر بزرگوں کے کلام اور مختلف کتابوں سے منتخب کیا ہے ۔ اور اس سے پہلے کہ نفس مضمون کو شروع کیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ کی تعریف ضروری ہے ۔ جس نے عدم سے موجودات اور موجودات سے کائنات کو پیدا کیا اور اپنی حکمت کاملہ اور صنعت بالغہ سے کائنات کے طبائع میں تاثیر اور تاثیر کی خاصیت ودیعت کی اور اجسام مرکبات کو چار مختلف طبائع پر پیدا کیا اور ہر ایک کے نفع و نقصان اور فائدہ اور زیاں کا اندازا لگایا اور ہمارے آقا اور سید اور مولا محمد صلیا للہ علیہ وسلم پر حرکات و سکنات کے اندازا سے درود وسلام ہو ۔ اسکے بعد جاننا چاہئے کہ یہ مختصر کتاب علم طب کے بیان میں ہے ۔ جس کے اغراض کو میں نے جامع ومانع بنادیا ہے ۔ تاکہ اس کی شستگی اور جامعیت سے شائقین کے دل بشاش ہوں ۔ اور آنکھیں تروتازہ اور طالب کے لئے اس کا پڑھنا اور یاد رکھنا آسان ہو ۔ میں نے اپنے خیال میں کامل غور اور فکر کے بعد اس کے اصول اور فروع کو کدورت سے صاف کردیا ہے ۔ اسکا نام کتاب الرحمت فی الطب والحکمت رکھا ہے اور اسکے بنانے سے محض اللہ تعالیٰ کی رضا مندی مقصود ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8399150443493154/923450345581
Additional information
Weight | 0.384 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 312 |
Paper Quality | Normal |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Published By | Maktaba Rahmania |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Imam Jalal u DIn Abdul rahman Sayoti |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔