محمد بن قاسم(ناول)

محمد بن قاسم کا اردو ناول از مصنف محمد صادق حسین صدیقی ۔

 510.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

تاریخ اسلام کے روشن ادوار کا تذکرہ نوجوان دلوں کو ایک نیا ولولہ اور حوصلہ بخشتا ہے ۔ محمد بن قاسم کا یہ ناول اہل قلم کی ذمہ داری تھی کہ وہ محمد بن قاسم کا بہترین انداز میں تذکرہ کرکے مسلمانوں کے دلوں میں ولولے پیدا کریں ۔

اس ضرورت کو اردو کے اہل قلم نے گزشتہ صدی میں شدت سے محسوس کیا ۔ تب ایک نئی دلچسپ اور نہایت سود مند روایت کی ابتداء ہوئی جب داستان گوئی کے انداز میں یہ واقعات کسی ایک کردار کی کہانی  کا حصہ بن کر ناولوں کی صورت میں حوصلوں اور ولولوں کی آبیاری کرنے لگے ۔ اس انداز کی وجہ سے نہ صرف قارئین کی دلچسپی کی شدت دوآتشہ ہوگئی بلکہ واقعات کا ادراک و جاذبیت بھی فزوں تر ہوگئی ۔

اسی درخشاں روایت کو محمد صادق حسین صدیقی نے نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اسے پروان بھی چڑھایا ہے اور اسمیں جنگی منظر سے لے کر احساساتِ قلبی تک، منظر کشی کے ساتھ ساتھ رواں اسلوب کا ایسا دلنشیں جادو جگایا ہے کہ جو شاید قدیم مصنفین کے بس میں نہیں تھا ۔

یہ کتاب “محمد بن قاسم” اسی جادوگری کا منظر نامہ ہے جو نوجوان سپہ سالار ابن قاسم کے ہندوستان آنے کے اسباب و واقعات کا احاطہ کرتی ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6265723376791123/923450345581

Additional information

Weight0.420 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

384

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Jahangeer Books

Shipping Charges

FREE

Written By

Muhammad Sadiq Hussain Sidique