Product Details
حجۃ الاسلام ابی حامد محمد بن محمد الغزالی رحمہ اللہ تعالیٰ طویل عرصہ تک فلسفہ کی گتھیاں سلجھاتے رہے انہوں نے یونانی اور اسلامی فلسفہ کا بنظر عمیق مطالعہ کیا ۔ کافی عرصہ تک فلسفہ کی وادیوں میں سرگرداں رہے لیکن اس دوران انکو ذہنی سکون اور قلبی طمانینت نہ محسوس ہوئی ۔ بلآخر انہوں نے فلسفہ کو خیرباد کہا ۔ مذہب اور بطور خاص تصوف کی طرف اپنی توجہ مبذول کی اور دنیائے تصوف میں قدم رکھا ۔
پھر کیا تھا۔ انکی تو کایا ہی پلٹ گئی ۔ وہ فلسفہ جو انکا بہترین شعار تھا ۔ اُس پر زبردست تنقید شروع کردی ۔ یونانی فلسفہ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ۔ اسی سلسلہ میں امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مشہور تصنیف تہافت الفلاسفہ میں اسلام پر اعتراض کرنے والے مغربی فلسفہ کی کمر توڑ دی ۔
اس کتاب میں مصنف نے ایک سو گیارہ ابواب میں امت کی اصلاح کے لئے خاص طور پر نوجوان نسل اور اسلام سے بیگانہ اور بے عمل مسلمانوں کو ہدایت کی روشنی دینے کی سعی کی ہے ۔ وہ لوگ جو غیر اسلامی نظریات سے مرعوب ہوتے ہیں ۔ وہ ان نظریات کی حقیقت کو جان لیں ۔
حضرت امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ کی شخصیت علم و فکر اور روحانیت کی جامع تھی ۔ اُس دور میں سلاطین کی بدولت اسلام کا غلبہ مسلم تھا مگر خلافت کے بعد اخلاقی تعلیم کا اثر لوگوں پر کم ہونے لگا تھا اور اُنکی سیرتوں میں زوال آنے لگا تھا ۔ ان حالات کے پیش نظر مصنف نے یہ کتاب ترتیب دی ۔
مگر آج کل موجود مادہ پرستی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں یہ کتاب نوید زندگی اور مشعل راہ ہدایت ہے ۔
اس کتاب میں خاص طور پر قرآنی آیات اور احادیث کی تخریج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5775001355900264/923450345581
Additional information
Weight | 0.708 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 686 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Maktaba Rahmania |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1iBbjq7ZjTJbtgmlFDNzc-OtokYRPwZ9_/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hujjat ul Islaam Abi Hamid |
Quality | 7/10 |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔