ختم نبوت – مفتی محمد شفیع عثمانی

ختم نبوت – مفتی محمد شفیع عثمانی

اس کتاب میں مصنف رحمہ اللہ تعالیٰ نے ختم نبوت کے متعلق دین اسلام کا صحیح فیصلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں امت کے سامنے پیش کیا ہے ۔ تاکہ اُن لوگون کے شبہات اور ابہام دور ہوسکیں جو فرقہ مرزائیہ کے پروپیگنڈے سے پیدا ہوئے ہیں یا ہوسکتے ہیں ۔

 790.00

2 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مسئلہ ختم نبوت یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر قسم کی نبوت اور وحی کا اختتام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ورسول ہونا اسلام کے اُن بدیہی مسائل اور عقائد میں سے ہے جن کو تمام عام و خاص، عالم و جاہل، شہری اور دیہاتی مسلمان ہی نہیں بلکہ بہت سے غیر مسلم بھی جانتے ہیں ۔ تقریباً چودہ سو برس سے کروڑہا مسلمان اسی عقیدے پر رہے ۔ لاکھوں علمائے امت نے اس مسئلہ کو قرآں و حدیث کی تفسیر وتشریح کرتے ہوئے واضح فرمایا ۔ کبھی یہ بحث پیدا نہیں ہوئی کہ نبوت کی کچھ اقسام ہیں اور ان میں سے کوئی خاص قسم نبی کے بعد باقی ہے ۔

حضرت مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ تعالیٰ جو اس کتاب کے مصنف ہیں وہ ایک مخلصانہ گزارش لکھتے ہیں کہ میں نے اس کتاب کی جمع و تصنیف میں محنت صرف اس لئے اٹھائی ہے کہ قرآن و حدیث کا صحیح فیصلہ امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا صحیح عقیدہ مسلمانوں کے سامنے پیش کردوں تاکہ ان لوگوں کے شبہات و ابہام دور ہوسکیں جو فرقہ قادیانیت،مرزائیت کے پروپیگنڈے سے پیدا ہوئے ہیں یا ہوسکتے ہیں۔

میری درخواست ہے کہ یہ معاملہ عقیدے کا ہے جس کا تعلق براہ راست خداتعالیٰ سے ہے ۔ جس کے سامنے ہر شخص کو ایک روز پیش ہونا ہے اور اپنے اعمال و افعال کا حساب دینا ہے ۔ اس معاملے میں ضد اور ہٹ یا جماعتی تعصب سے متاثر ہونا خسارہ دین و دنیا ہے ۔ خدارا ان اوراق کو جماعتی تعصب سے خالی الذھن ہو کر قرآن و حدیث کی صحیح منشاء معلوم کرنے ی طلب دل میں لے کر ملاحظہ فرمائیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5840867112649211/923450345581

Additional information

Weight0.630 kg
Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Number of Pages

496

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Good

Published By

Maktaba Maarif ul Quran

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrat Mufti Muhammad Shaafi

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔

Pin It on Pinterest

Share This

Share This

Share this post with your friends!