Product Details
اللہ تعالیٰ کی اس کائنات میں ہونے والے تغیرات جو واقعاتی انداز میں ہمارے سامنے آتے ہیں ۔ ان واقعات کو ہر دور کے لوگ دلچسپی کے ساتھ نصیحت و عبرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سابقہ انبیائے کرام علیہم السلام کی اقوام کے حالات کو واقعات و قصص کے انداز میں بیان فرمایا ہے ۔ اسی طرح دانائے شریعت مولانا روم رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب مثنوی شریف کو بھی واقعات سے آراستہ کرکے نت نئے رموز و نکات اخذ کئے ہیں ۔
اس کتاب میں اسلامی تاریخ سے وہ چمکتے دمکتے واقعات لئے گئے ہیں جو اپنے اندر عبرت و نصیحت کے علاوہ بلاواسطہ یا بالواسطہ اصلاحی پہلو رکھتے ہیں ۔
ان واقعات کو نقل کرنے والوں میں علامہ ابو نعیم اصفہانی، مفسر قرآن علامہ امام ابن کثیر، علامہ جلال الدین رومی، حضرت شیخ سعدی رحمہم اللہ تعالیٰ جیسے سلاطین علم کے علاوہ دور حاضر کے مستند اہل علم و فضل بھی شامل ہیں ۔
یہ اصلاح افروز واقعات جہاں ہمیں اپنی تابناک تاریخ کا پتہ دیتے ہیں وہیں ہمیں اپنے حال کو سنوارنے اور مستقبل کو روشن کرنے کا بھی درس دیتے ہیں ۔ حضرات بدری صحابہ کرام کی تعداد سے نیک فال لیتے ہوئے اس کتاب میں بھی 313 واقعات جمع کئے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5475277962595673/923450345581
Additional information
Weight | 0.404 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 272 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Good |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Writer: | Qari Muhammad Ishaq Multani DB |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔