Product Details
دین اسلام میں معاملات اس قدر اہم ہیں کہ دین کا ایک حصہ عبادات پر مشتمل ہے تو تین حصے معاملات سے متعلق ہیں ۔ معاملات کی درستی اور حقوق العباد کی ادائیگی کی فکر اور اہتمام ہی ایک مسلمان کی پہچان ہے ۔
آج کل گھر گھر میں جو ناچاقی ہے، دفاتر اور بازاروں میں لڑائی جھگڑے اور عدالتوں، کچہریوں مین جو مقدمات کی کثرت ہے ۔ اُن سب کی ایک اہم وجہ یہی معاملات کی خرابی ہے ۔ جس سے معاملہ کرتے وقت پوری تحریر اور پوری تحقیق اور گواہان کو نظر انداز کردیا جائے تو وہ معاملہ عموماً خراب ہی ہوتا ہے ۔ نیز لوگوں کی ظاہری دینداری، حسن اخلاق، یا بناوٹی بزرگی سے متاثر ہوکر لوگ معاملات کو خراب کردیتے ہیں ۔
جبکہ معاملات سے متعلق اسلام نے ہمیں بڑی اہمیت اور باریکی کے ساتھ احکامات سے نوازا ہے اور عام حالات میں معاملات سے متعلق دین کے احکام کو یکسر فراموش کردیا جاتا ہے ۔
پھر جب یہی بظاہر دیندار بزرگ لوگ حقوق العباد میں غفلت کرتے ہیں تو پھر اپنی کوتاہی کو تسلیم کرنے کی بجائے دین کو بدنام کرکے اپنا ایمان بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔ معاملات کے متعلق ایک اہم اصول یہ ہے کہ آپس میں بھائیوں کی طرح رہو لیکن معاملات بالکل اجنبی کی طرح کرو ۔
موجودہ حالات میں معاملات کی خرابی کے باعث لوگ دھوکہ کھا اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں یا دوسروں کا حق غصب کرکے اپنی دنیا وآخرت کو خراب کرلیتے ہیں ۔
یہ کتاب معاشرہ کے اسی سلگتے موضوع پر ترتیب دی گئی ہے جس میں معاملات کی اہمیت کو نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور اکابر و اسلاف کے واقعات کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے ۔ اس چیز کو زیر بحث لایا گیا ہے کہ اسلام میں معاملات کس قدر اہم ہیں اور ہمارے اسلاف و اکابر کس قدر معاملات کی درستی کا اہتمام فرماتے تھے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5890827567670815/923450345581
Additional information
Weight | 0.458 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 397 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Ashraf Ali Thanvi RA |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔