Description
اعمال صالحہ کی قبولیت میں صدق اور اخلاص کی وہی حیثیت ہے جو انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی کی ہے کہ اسکے بغیر انسان مردہ بدست زندہ کے مترادف ہے ۔
عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ اعمال میں اتباع سنت کے اہتمام پر بیسیوں کتابیں موجود ہیں اور اہل ذوق کے مطالعہ میں بھی رہتی ہیں ۔ لیکن اخلاص جس قدر اہم چیز ہے ہماری عمومی غفلت اسکے بارہ میں اتنی زیادہ ہے ۔ حالانکہ یہی اخلاص ہے جس نے مومنوں کو منافقوں پر فضیلت دی ۔
یہ اخلاص ہی کی اہمیت ہے کہ ہر دور کے صلحاء اور بزرگان دین نے اخلاص کا اہتمام رکھا اور اعمال میں کثرت سے زیادہ حسن اخلاص کو ترجیح دی ۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کو تالیفات کی کثرت کی وجہ سے آپکو “سیوطی وقت” کہا جاتا ہے ۔ تقریباً ایک ہزار سے زائد تصنیفات موجود ہیں ۔ لیکن کمال اخلاص کا یہ عالم ہے کہ اپنی تمام تالیفات کی اشاعت کی اجازت عام دے رکھی تھی ۔
اخلاص کی اہمیت کے پیش نظر ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس مفید اور اہم کتاب کا مطالعہ کرے ۔ اس کتاب کے مطالعہ سے آپ اخلاص اور اسکے متعلق ضروری معلومات اور واقعات کا علم حاصل کرکے اسکے حصول کے لئے فکر پیدا کرسکتے ہیں ۔
Reviews
There are no reviews yet.