اصلاح انقلاب امت (کامل)

اصلاح انقلاب امت (کامل)

مسلمانوں کی زندگی کے ہر شعبے میں پھیلی ہوئی کوتاہیوں کی نشان دہی، نیز عبادات، نکاح و طلاق، حقوق العباد اور دیگر معاشرتی معاملات سے متعلق معاشرے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کا شریعت کی روشنی میں حکیمانہ علاج ہے ۔ از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔

 590.00

Out of stock

Add More 🙂 In Your cart

Product Details

یہ کتاب حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مجددانہ تصنیف ہے جس میں انہوں نے اپنے زمانے کے مطابق زندگی کے ہر شعبے میں اسلام کی تعلیمات کی توضیح فرمائی ہے ۔ مسلمانوں کی عملی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جسمیں وہ اپنے دین کی اصلی تعلیمات سے دور نہ ہٹتے چلے گئے ہوں ۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب میں عمل کی ان کوتاہیوں کی انتہائی جزرسی کے ساتھ نشاندہی فرمائی ہے ۔

مفتی تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں کہ یہ کتاب درحقیقت ایک سلسلہ مضامین ہے جو دارالعلوم دیوبند کے معروف رسالہ “القاسم” میں قسط وار شائع ہوتا رہا ہے بعد میں اسے کتابی شکل میں شائع کیا گیا تھا ۔ احقر نے بھی ماہنامہ البلاغ میں اس سلسلہ مضامین کی کچھ قسطیں نقل کرکے شائع کی تھیں ۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ حضرت تھانوی کی سینکڑوں تالیفات بار بار شائع ہوئی ہیں مگر یہ کتاب ایسی جامع مفصل اور مفید کتاب ہے لیکن اسکو صرف ایک مرتبہ شائع کیا گیا ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8581379441936483/923450345581

Additional information

Weight0.740 kg
Binding Type

Hard Cover

Delivery Time

5-7 Working Days

Number of Pages

616

Paper Quality

Good

Published By

Idaratul Maarif Karachi

Shipping Charges

FREE

Written By

Molana Ashraf Ali Thanwi RA

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔