Product Details
خلیفۃ الزاھد – حضرت عمر بن عبدالعزیز
اس نیک مبارک اور صالح خلیفہ کی سوانح عمری پیش خدمت ہے جو عصر حاضر کے مشہور و معروف صاحب قلم اور محقق عالم عبدالعزیز سید الاھل کی تصنیف ہے ۔ علامہ عبدالعزیز سید الاھل نے تاریخ اسلام اور دوسرے علمی موضوعات پر اور بھی بہت سی کتابیں لکھی ہیں اور انکی تمام تصانیف مقبول و معروف ہیں ۔
امیر المومنین حضرت عمر بن عبدالعزیز جو اپنے علم و فضل، زہد و تقویٰ اور عدل و انصاف کی وجہ سے عمرثانی اور خلیفہ راشد بھی شمار کئے جاتے ہیں ۔ کون تھے؟ انہوں نے کس طرح زندگی بسر کی، انکی سیرت میں کیا کیا تابناکیاں تھیں ۔ ان ساری باتوں سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انکے حالات کا بغور مطالعہ کیا جائے ۔
اس دنیا میں ہزاروں صاحبِ اقتدارگزرے ہیں ۔ اب بھی ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے لیکن یہ مقام بلند سب کو کہاں ملتا ہے کہ موت کے سینکڑوں سال بعد بھی جو اسکا نام لے اللہ سے اُسکی رحمت کے لئے بھی دعا کرے ۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی سیرت ایک مومن کامل اور ایک عادل متقی کی سیرت ہے ۔ وہ اپنی ڈھائی سالہ خلافت میں زہد و اتقاء اور عدل و انصاف کے اُس معیار پر قائم رہے جو انکے نانا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی سیرت و کردار سے مقرر کیا تھا ۔ اس حد تک قائم رہے کہ دنیا نے انکو عمرِثانی کا لقب دے دیا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5382573198521627/923450345581
Additional information
Weight | 0.440 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 366 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Nafees Academy |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1nSKqVwAHqMniM6tQtNy_MsZEtQlcbjfV/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Allamah Abdul Aziz Sayd Alahl |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔