Description
ڈاڑھی بڑھانا اسلامی شعار کا اہم حصہ ہے یہ اسلام کی خصوصیات اور امتیازات میں سے ہے ۔
آج کے اس دینی انحطاط کے دور میں ایک المیہ یہ بھی ہے کہ ہم مسلمان مجموعی حیثیت سے اسلام کے اس اہم عمل میں غفلت کا شکار ہیں ۔ ان حالات میں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ ڈاڑھی کی شرعی ضرورت اور فضیلت اور اسکے دینی ودنیاوی فائدے ہر شخص تک پہنچائے ۔ یہ کتاب اسی درد دل کے ساتھ ترتیب دی گئی ہے ۔
اس میں ڈاڑھی سے متعلق مفید اور اہم مضامین کو یکجا کردیا گیا ہے ۔
اس کتاب پر مفسر قرآن مولانا اسلم شیخوپوری رحمہ اللہ تعالیٰ نے مقدمہ بھی لکھا تھا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ صحابہ کرام اتباع سنت میں ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے ۔ لیکن ہم صرف دعوے کی حد تک رہ گئے ہیں ۔ عاشق وہ بھی تھے اور عاشق ہم بھی ہیں مگر بہت فرق ہے اور بہت فاصلہ ہے ۔ شاید اتنا جتنا مشرق و مغرب کے درمیان ہے ۔
اس لئے یہ کتاب عام کرنی چاہئے تاکہ ہر مسلمان تک ڈاڑھی کی فضیلت پہنچ جائے اور پھر وہ اس گناہ بے لذت کی طرف رغبت نہ کرے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5646112015507475/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.