Description
مولانا سید مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ سورۃ الکھف کے مطالعہ اور مراقبہ کے وقت جن مضامین اور خیالات کی طرف ذہن کو منتقل کیا گیا ہے وہی مضامین آپکے سامنے تحریری شکل میں اس کتاب میں پیش ہورہے ہیں ۔
یہ درحقیقت سورۃ الکھف کی تفسیر نہیں ہے کیونکہ فن تفسیر کی اصطلاحی خصوصیات سے یہ کتاب خالی ہی ہوگی ۔ اس میں قصے ہیں نہ روایات ۔ نہ مفسرین کے اقوال سے اس کتاب کی ضخامت بڑھائی گئی ہے ۔ اسی طرح اپنا حسن ظن تو یہی ہے کہ کھلے کھلے صاف واضح نتائج قرآنی الفاظ سے چونکہ نکالے گئے ہیں اس لئے تاویل بھی نہیں کہا جا سکتا ۔
کچھ بھی ہو، ازالہ اشتباہ کے لئے اپنی اس ناچیز خدمت کو “تذکیر بالقرآن” کا نام دیتا ہوں ۔
گویا یہ تذکیر سورۃ الکھف ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5848354985247773/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.