بہادر شاہ ظفر

مغلیہ سلطنت کا آخری تاجدار شہنشاہ ۔ بہادر شاہ ظفر تاریخ کے آئینے میں ۔

 750.00

Out of stock

Product Details

ڈاکٹر اسلم پرویز کو 1965 میں “بہادر شاہ ظفر” کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی تھی ۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1986 میں شائع ہوئی ۔ اور دوسری بار 2008 میں شائع ہوئی ۔

بہادر شاہ ظفر مغلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ تھے ۔ انہی کے دور میں مغل حکومت نازک دور میں داخل ہوچکی تھی ۔

۔”اٹھارویں صدی کے وسط میں مغل حکومت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مغل حکومت، جس کے دائرہ اختیار میں کبھی ایک وسیع و عریض علاقہ تھا ، اب سمٹ کر ایک مستطیل تک محدود ہوگئی تھی ۔ جس کا طول ڈھائی سو میل اور عرض ایک سو میل تھا ۔ مغل حکومت کے صوبیداروں نے دہلی کے ساتھ اپنی وفاداری کو باقاعدہ طور پر ختم نہیں کیا تھا لیکن ایک کے بعد ایک صوبیدار خود مختار ہوتے جارہے تھے”۔

اس کتاب میں بہادر شاہ ظفر کے سوانح  اور اٹھارہ سو ستاون کے سلسلے میں زیادہ تر اُن ماٰخذوں کو بنیاد بنایا گیا ہے جو نیشنل آرکائوز میں اس زمانے کی سرکاری دستاویزوں کی شکل میں محفوظ ہیں ۔ ان دستاویزوں کے بارہ میں یہ شبہ کیا جا سکتا ہے کہ شاید مستند نہ ہوں اور انگریزوں نے ہندوستانیوں کو بدنام کرنے کے لئے اس قسم کی مصنوعی دستاویز تیار کررکھی ہوں ۔ لیکن معاملہ یہ ہے کہ تمام دستاویز اصل میں سرکاری کارگزاریوں کی خفیہ فائلیں ہیں جن کا مقصد نشرو اشاعت ہر گز نہیں تھا ۔ اگر ایسا ہوتا تو برٹش حکومت کے زمانے ہی میں یہ دستاویزیں کافی مرتبہ منظر عام پر آچکی ہوتیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6403491026333127/923450345581

Additional information

Weight0.58 kg
Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Number of Pages

458

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Book Corner

Shipping Charges

FREE

Written By

Aslam Parvaiz

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔