Product Details
ناشر قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں :۔
ہمارے ملک کا نام پاکستان ہے جس کا تقاضا یہ ہے کہ یہ سرزمین ہر قسم کی خرابیوں، برائیوں اور بدعنوانیوں سے پاک ہو اور اسلامی تعلیمات کا صحیح نقشہ پیش کرتی ہو ۔ مگر یہاں صورتحال بالکل مختلف ہے ۔ اسلامی تعلیمات کو اپنانے کی بجائے یہاں ہر نوع کی برائی اسلام کے نام پر نشو و نما پا رہی ہے ۔ برائی کو نیکی اور عیب کو ثواب سمجھا جارہا ہے ۔
خود بدلنے کی بجائے قرآن کے معنی ومفہوم کو بدلا جارہا ہے اور اس کی من مانی تعبیر و تفسیر کرکے اپنا مقصد پورا کیا جارہا ہے ۔ اس وقت پاکستان میں جو برائیاں اور خرابیاں جڑ پکڑ چکی ہیں ۔ عوام و خواص میں قبول عام پاچکی ہیں اور معاشرہ میں روح کاکام دے رہی ہیں ۔ اس میں سر فہرست رشوت ہے ۔ زمانہ کے حالات کے ساتھ ساتھ رشوت ستانی کا معیار بلند ہوتا جا رہا ہے ۔ اسکے انداز بدلتے چلے جارہے ہیں ۔ اسکے لئے ایسے طور طریقے اختیار کیے جارہے ہیں کہ رشوت کو رشوت محسوس ہی نہ کیا جائے بلکہ اُسے ایک جائز حق سمجھا جائے ۔ اس لئے ضرورت محسوس ہوئی کہ خدا اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام وارشادات اور واقعات کی روشنی میں عوام و خواص کے سامنے اسکی صحیح صورت پیش کردی جائے تاکہ ہر شخص اس لذیذ و لطیف غذا میں پوشیدہ مہلک جراثیم کو اپنی چشم بصیرت سے دیکھ سکے ۔
چنانچہ اس غرض کے لئے قرآن و حدیث سے ضروری مواد تلاش کیا گیا اور اپنے انداز فکر سے اسے کچھ ترتیب کیا مگر اس پر قدامت کا رنگ غالب رہا اور دور حاضر کے مذاق کے مطابق جدت کا رنگ نہ چڑھ سکا ۔ جسے آج کل زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔
مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد شفیع کے مشورہ کے مطابق اسے جدید سانچے میں ڈھالنے کا کام محترم منشی عبدالرحمن خان مرحوم ناظمِ اعلیٰ عالمی ادارہ اشاعت علوم اسلامیہ ملتان کے سپرد کرنا پڑا اور اسکے ساتھ ہی کتابت و طباعت کا بار گراں بھی اُنہی کے کندھوں پر ڈال دیا گیا کیونکہ وہ اس معاملہ میں بھی خاصی مہارت رکھتے تھے اور عوام و خواص کے ذوق کا ہر طرح سے خیال رکھتے تھے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5938344456186443/923450345581
Additional information
Weight | 0.102 kg |
---|---|
Binding Type | Card Cover |
Number of Pages | 112 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
تصنیف | منشی عبد الرحمٰن خان رحمہ اللہ |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔