Product Details
بیٹی والدین کے لئے دنیاوی اعتبار سے دلوں کا قرار ہے اور یہی بیٹی اخروی اعتبار سے جنت کا راستہ بھی ہے کہ اسکی اچھی تربیت اور بروقت نکاح والدین کے لئے عظیم نیکی ہے ۔
دورحاضر میں مادیت نے ہر چیز میں نفع و نقصان کا جال بچھا دیا ہے ۔ اس سے متاثر ہوکر بعض کم فہم لوگ بیٹیوں کی نسبت بیٹوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔
اس کتاب کے پہلے باب میں قرآن و حدیث اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں بیٹی کی فضیلت اور اسکے ذریعے والدین، بہن بھائیوں اور عزیز و اقارب کو ملنے والے درجات دکھائے گئے ہیں ۔
دوسرے باب میں خود بیٹی اور اُسکے متعلق اہم ہدایات جمع کی گئی ہیں ۔
تیسرے باب میں عرب و عجم کی فہیم ماؤں کی طرف سے بیٹی کے لئے انمول نصیحتیں جمع کی گئی ہیں ۔
چوتھے باب میں بیٹی کے حوالےسے والدین کو مخاطب کرکے اہم ہدایات دی گئی ہیں ۔
پانچویں باب میں بیٹی کو پردہ، تعلیم اور میک اپ وغیرہ سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں ۔
چھٹے باب میں بیٹیوں کو رشتہ داری اور نکاح کے سلسلہ میں اہم ہدایات سے نوازا گیا ہے ۔
ساتویں اور آخری باب میں منتخب واقعات دئیے گئے ہیں ۔ جن کا مطالعہ بیٹیوں کی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5731487956930496/923450345581
Additional information
Weight | 0.470 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 304 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔