Product Details
مصائب، مشکلات پریشانیاں اور مایوسیاں اس دنیا کا خاصہ ہیں ۔ ایک صاحب ایمان دنیا کی ان چیزوں سے کس طرح بخیر و خوبی گزر سکتا ہے ۔ اس کے لئے شریعت نے ایک مکمل نظام عطا فرمایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل ایمان و اعتقاد سے لے کر مسنون دعاؤں تک ایک مکمل نصاب ہے ۔ جس کے مطابق خود کو ڈھالنے والا پریشانی اور مایوسی میں بھی قلبی سکون میں رہتا ہے ۔
یہ کتاب “اعمال ووظائف” قرآن و حدیث اور اکابر اہل اللہ کے مضامین اور ایسے ہی مضامین پر مشتمل ہے ۔ دیکھئے ! ایک مرتبہ خلوص دل سے “حسبنا اللہ ونعم الوکیل” پڑھ کر دیکھئے ۔ اگر ترجمہ بھی مدنظر رہے تو کیا کہنے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آگیا ہے ۔
مسنون دعائیں دیکھی جائیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر کمال شفقت آشکارا ہوتی ہے ۔ ہماری کوئی ایسی دینی، دنیاوی ضرورت اور خواہش ایسی نہیں جس کا ذکر قرآن اور مسنون دعاؤں میں نہ ہو ۔
تسکین بخش مضامین ومقالات اور سینکڑوں اعمال و ظائف سے مزین اس جدید کتاب کا صرف مطالعہ کافی نہیں بلکہ حرز جاں بنانے کی ضرورت ہے اور موجودہ پریشان کن حالات میں ہر مرد و عورت کے لئے مضبوط قلعہ ہے ۔
اس کتاب میں قرآن و حدیث اور اولیائے امت کے مجرب اعمال و وظائف مع چھ انمول وظائف، فرض نماز کے بعد خاص وظیفے، حضرت خضر علیہ السلام کا تعلیم فرمودہ وظیفہ، پریشانی سے نجات کے لئے 37 آیات کا وظیفہ، آخری آیات پر مشتمل خاص وظیفہ، لفظ “اللہ” سے شروع ہونے والی آیات قرآنی کا وظیفہ اور ہر ہر مشکل کے لئے 313 اسمائے بدر کا مجرب وظیفہ شامل ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5841291349291447/923450345581
Additional information
Weight | 0.404 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 303 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔