Product Details
الرحیق المختوم عصر حاضر میں فن سیرت نگاری کا ایک معیاری نمونہ ہے ۔ کتاب اصلاً عربی زبان میں لکھی گئی اور اسے رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیرت نگاری کے مقابلہ میں پیش کیا گیا ۔ جس پر اسے جید علمائے کرام اور محققین کے ایک بورڈ نے 171 مسوادات میں سے پچاس ہزار سعودی ریالات کی خطیر رقم انعام میں دی ۔
اس نادر تالیف کا پھر اردو ترجمہ خود مصنف کے قلم سے ہوا ۔ مگر یہ کتاب ترجمہ کی بجائے مستقلاً ایک طبعزاد تصنیف معلوم ہوئی ۔
کتاب کے فاضل مصنف مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کا شمار عصر حاضر کے ممتاز علمائے کرام میں ہوتا ہے ۔ آپ علمائے مبارکپور ہند کے معروف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس خاندان کی علمی بالخصوص محدثانہ خدمات کو عرب و عجم میں بہت عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔
اس تصنیف لطیف کی طباعت و اشاعت میں المکتبۃ السلفیہ نے جس اہتمام اور خوش ذوقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وہ اس کتاب کی نفاست اور عمدگی سے ہی معلوم ہوجاتا ہے ۔
Additional information
Weight | 0.890 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 656 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | المکتبۃالسلفیۃ |
Shipping Charges | FREE |
Written By | مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری |
You may also like…
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔