Description
آج کی پریشان حال انسانیت جو کہ طرح طرح کے جسمانی اور روحانی امراض میں مبتلا ہے ۔ اس صورتحال میں جہاں خدا رسیدہ اولیاء اللہ اور کاملین موجود ہیں، اسی طرح ہر جگہ پر بازاری اور نقلی عاملوں کی بھی کثرت ہوگئی ہے ۔ یہ جعلی عامل امت مسلمہ کے ایمان، آبرو اور جان و مال کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ شیاطین سے مدد مانگتے ہیں اور افعال قبیحہ سرانجام دیتے ہیں ۔
ان کے آستانوں پر کم عقل اور کم علم لوگ حاضری دیتے ہیں ۔ کئی ایسے بازاری عامل اب تک بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ لیکن پھر بھی پریشان حال کچھ خواتین ان کے چنگل میں جا پھنستی ہیں ۔
اس سلسلہ میں امت کی رہنمائی فرض کے درجہ میں ہے کہ انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے بچانے کی فکر کی جائے ۔ انکو اسلامی تاریخ سے باکمال لوگوں کے واقعات بتائے جائیں اور سمجھایا جائے کہ عامل بننے یا عامل کے پاس جانے کی بجائے کامل بنو اورکاملین کی تلاش کرو ۔ کاملین سے رابطہ کی فکر کرو ۔ اسی فکر اور درد کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی گئی ہے ۔
اپنے موضوع پر یہ کتاب جامع اور مکمل ہے ۔ نیز امت مسلمہ کے پریشان حال لوگوں کو راہ اعتدال پر لانے والی ایک بہترین تجویز ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5800042220111988/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.