Description
انسانی وحیوانی زندگی کے عجیب و غریب حیرت انگیز تاریخی واقعات، سلاطین کی حکایات، روحانی جسمانی امراض سے شفاء کے لئے مجرب عملیات، مجرب طبی نسخے، مخلوقات کے بارہ میں اہم معلومات اور اُنکے فوائد و خواص ۔
قاری محمد اسحاق ملتانی جو اس کتاب کے مصنف ہیں ۔ لکھتے ہیں کہ یہ کتاب عجائبات باذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے ۔ جس میں روئے زمین پر پیش آنے والے واقعات، آسمانوں پر ہونے والے آفاقی تغیرات وحرکات سے متعلق عجیب و غریب معلومات اکٹھی کی ہوئی ہیں ۔
پھر اللہ تعالیٰ کی عجیب افضل اور اشرف مخلوق جسے عالم اصغر بھی کہا جاتا ہے ۔ اس حضرت انسان کے بھی عجیب و غریب واقعات ترتیب دئے گئے ہیں ۔
دیگر مخلوقات کی پیدائش، نشو ونما، طبی فوائد و خواص، عجیب وغریب خصائل پر مشتمل نادر لطائف اور نکات جمع کئے گئے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ عجائبات اور کائنات کا ہر ہر ذرہ خلاق عالم جل شانہ کے وجود اور اُسکے کمال قدرت کی زبان حال سے شہادت دے رہا ہے ۔
اس کتاب کے مضامین تفسیر ابن کثیر سے منتخب ہیں ۔ بعض مضامین علامہ کمال الدین دمیری رحمہ اللہ تعالیٰ کی شہرہ آفاق تصنیف حیات الحیوان سے بھی دئیے گئے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5675289539223778/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.