کیا محبت کا تقاضہ یہی ہے؟ موجودہ محافل میلاد

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
کیا محبت کا تقاضہ یہی ہے؟ موجودہ محافل میلاد

شروع میں محفل میلادؐ کا تصور ایک ایسی مجلس کی حد تک محدود تھا جس میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا بیان کیا جاتا ہو۔ لیکن انسان کا نفس اس قدر شریر واقع ہوا ہے کہ جو کام وحی کی رہنمائی کے بغیر شروع کیا جاتا ہے وہ ابتداء میں خواہ کتنا مقدس نظر آتا ہو لیکن رفتہ رفتہ اس میں نفسانی لذت کے مواقع تلاش کر لیتا ہے اور اس کا حلیہ بگاڑ کر چھوڑتا ہے۔

چنانچہ اب اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس نام پر جو کچھ ہونے لگا ہے اسے دیکھ کر اور سن کر پیشانی عرق عرق ہو جاتی ہے۔

ہر سال ’’عید میلاد النبی ‘‘ کے نام سے کراچی میں ظلم و جہالت کے ایسے ایسے شرمناک مظاہرے کئے جاتے ہیں کہ ان کے اور ان کے انجام کے تصور سے روح کانپ اٹھتی ہے۔

مختلف محلوں کو رنگین روشنیوں سے دلہن بنایا جاتا ہے اور وہاں تقریباً تمام ہوٹلوں میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح منائی جاتی ہے کہ لائوڈ سپیکر لگا کر بلند آواز میں شب و روز ریکارڈنگ کا طوفان برپا رہتا ہے۔

بہت سے سینمائوں میں ’’عید میلاد النبیؐ‘‘ کی خوشی میں ’’سینکڑوں بلب لگا کر ان اخلاق سوز اور برہنہ تصویروں کو اور نمایاں کر دیا جاتا ہے جو اپنی ہر ہر ادا سے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی نافرمانی کی برملا دعوت دیتی ہیں۔

قدم قدم پر روضئہ اطہر کی شبیہ بنا کر کھڑی کی جاتی ہیں جنہیں کچھ بے فکرے نوجوان ایک تفریح گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور کچھ بے پردہ عورتیں انہیں چھو چھو کر ’’خیر و برکت ‘‘ حاصل کررہی ہیں۔

چنانچہ راتوں کو دیر تک یہاں تفریح باز مردوں، عورتوں، اور بچوں کا ایسا مخلوط اجتماع ہوتا ہے جس میں بے پردگی، غنڈہ گردی اور بے حیائی کو کھلی چھوٹ ملی ہوتی ہے۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔

https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...