جھوٹی گواہی کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، کیا میں تمہیں سب سے بڑا گناہِ کبیرہ بتائوں؟ اور پھر دوبارہ یہی فرمایا حتیٰ کہ تیسری مرتبہ پھر فرمایا کہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ بتائوں؟
صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! ضرور بتائیے۔ ارشاد فرمایا: اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا۔
آپ علیہ السلام اُس وقت سہارا لگا کر تشریف فرما تھے کہ اچانک سہارا چھوڑ دیا، تکیے سے الگ ہو کر سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا: جھوٹ بولنا۔ اِسی کو بار بار فرماتے رہے (جھوٹ بولنا کبیرہ گناہوں میں سے سب سے بڑا گناہ ہے) (خواہ یہ جھوٹ بولنا مزاحاً ہو، مصلحتاً ہو یا پھر جھوٹ کی سب سے بدترین صورت جھوٹی گواہی دینا ہے جس پر بہت ہی سخت عذاب ہوگا)۔
(مفہوم حدیث: ۲۴۸۸، باب ما قیل فی شھادۃ الزور، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00