جھگڑے کس طرح ختم ہوں؟

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
جھگڑے کس طرح ختم ہوں؟

اس بارہ میں حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ فرماتے ہیں کہ حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ کا ایک ملفوظ آپ حضرات کو سناتا ہوں، جو بڑا زریں اصول ہے اگر انسان اس اصول پر عمل کر لے تو امید ہے کہ پچھّتر فیصد جھگڑے تو وہیں ختم ہو جائیں۔

چنانچہ فرمایاکہ: ’’ایک کام یہ کر لو کہ دنیا والوں سے امید باندھنا چھوڑ دو، جب امید چھو ڑ دو گے تو ان شاء اللہ پھر دل میں کبھی بغض اور جھگڑے کا خیال نہیں آئیگا‘‘۔ لوگوں سے جو شکایتیں پیدا ہو جاتی ہیں، مثلاً یہ کہ فلاں شخص کو ایسا کرنا چاہیے تھا، اس نے نہیں کیا، جیسی میری عزت کرنی چاہیے تھی، اس نے ایسی عزت نہیں کی، جیسی میری خاطر مدارات کرنی چاہیے تھی، اس نے ویسی نہیں کی، یا فلاں شخص کیساتھ میں نے فلاں احسان کیا تھا، اس نے اس کا بدلہ نہیں دیا، وغیرہ وغیرہ۔

یہ شکایتیں اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ دوسروں سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں، اور جب وہ توقع پوری نہیں ہوئی تو اس کے نتیجے میں د ل میں گرہ پڑ گئی کہ ا س نے میرے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا اور دل میں شکایت پیدا ہوگئی۔

ایسے موقع پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت پیدا ہو جائے تو اس سے جا کر کہہ دو کہ مجھے تم سے یہ شکایت ہے، تمہاری یہ بات مجھے اچھی نہیں لگی، مجھے بری لگی ہے، پسند نہیں آئی، یہ کہہ کر اپنا دل صاف کر لو۔

لیکن آج کل بات کہہ کر دل صاف کرنے کا دستور ختم ہوگیا، بلکہ اب یہ ہوتا ہے کہ آدمی اس بات کو اور شکایت کو دل میں لے کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کے بعد کسی اور موقع پر کوئی اور بات پیش آگئی، ایک گرہ اور پڑ گئی، چنانچہ آہستہ آہستہ دل میں گرھیں پڑتی چلی جاتی ہیں، وہ پھر بغض کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور بغض کے نتیجے میں آپس میں دشمنی پیدا ہو جاتی ہے۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...