ایک نصیحت

Ikhtalaf or Mukhalfat mai farq

اہل حق کے خلاف لب کشائی نہ کرنا

میری ایک نصیحت بہت غور سے سنو … ۔
ہمیشہ ایسی چیزوں پر لب کشائی کرو جس کے پورے مالہ،وماعلیہ پر عبور ہو…
دوشخصوں کے درمیان محاکمہ جب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ان دونوں کے پورے دلائل پر عبور ہو…
البتہ کسی شرعی منصوص کے خلاف کوئی چیز ہوتو اس میں کسی کی بھی رعایت نہیں کہ اللہ اور اس کے رسول کے خلاف کوئی قول معتبر نہیں…. بلکہ فقہاء سلف کے منصوص اقوال کے خلاف بھی مقلد کے لئے کوئی گنجائش نہیں لیکن جہاں مسئلہ استنباط سے تعلق رکھتا ہونصوص شرعیہ ہر ایک کے ساتھ ہوں وہاں جلدی سے دخل در معقولات کر کے فورا محاکمہ کر دینا حماقت ہے میں تم کو بڑے زور سے روکتا ہوں کہ اہل حق پر انکار کرنے میں کبھی بھی جلدی نہ کرنا…. بہت غوروفکراور تدبر کے بعد لب کشائی کرنا…. جہاں تک ممکن ہواس سے گریز کرنا۔

کتاب کا نام: اختلاف اور مخالفت میں فرق
صفحہ نمبر: 305

Written by Huzaifa Ishaq

25 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments