خاندانی منصوبہ بندی کا توڑ
آج دنیا کہتی ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کریں لیکن میرے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسی عورتوں سے شادی کرو جو زیادہ بچے جننے والی ہوں، میں قیامت کے دن زیادہ امت پر فخر کروں گا….. ایک صحابیؓ آکر عرض کرتے ہیں….. اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! میری ایک بیوی ہے مگر رزق کی تنگی ہے….. حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، جا ایک نکاح اور کرلے، چنانچہ ایک نکاح اور کرتے ہیں….. پھر آتے ہیں، کہتے ہیں، اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! میری دو بیویاں ہیں خرچے میں ذرا تنگی ہے….. فرمایا، جا ایک نکاح اور کرلے….. تیسرا نکاح کرلیا پھر خدمت میں آکر عرض کرتے ہیں، اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم!تین بیویاں ہیں خرچہ تھوڑا ہے….. فرمایا، چوتھا نکاح کرلے، اس نے چوتھا نکاح کرلیا….. پھر آکر عرض کی اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! چار بیویاں ہیں، خرچہ تھوڑا ہے….. فرمایا، حج پر چلا جا….. ظاہر میں خرچہ زیادہ ہو رہا ہے درحقیقت اللہ تعالیٰ حج کی برکت سے رزق بڑھا رہے ہیں….. تو نظر اپنی جیب پر رکھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی ذات پر رکھنی چاہئے….. یہ اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ ہم ملکی منصوبہ بندی کے پر زورحامی ہیں تاہم خاندانی منصوبہ بندی کے مخالف ہیں…..(خطبات فقیر ج 2ص72)
کتاب: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 52
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔
0 Comments