منہ سے مشک کی خوشبو

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

منہ سے مشک کی خوشبو

امام عاصم رحمہ اللہ تعالیٰ مسجد نبوی میں قرآن پڑھاتے تھے، منہ سے خوشبو آتی تھی، ایک شاگرد پیچھے پڑ گیا، حضرت کیا آپ الائچی منہ میں رکھتے ہیں؟ فرمایا نہیں، شاگرد نے کہا حضرت خوشبو آتی ہے، فرمایا میں تو کچھ نہیں رکھتا…… اس نے کہا حضرت خوشبو آتی ہے، جب بہت پیچھے پڑا تو انہوں نے بتایا کہ ایک رات خواب میں نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت نصیب ہوئی، نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ عاصم تم میری مسجد میں پورے دن قرآن پڑھتے اور پڑھاتے ہو، لاؤ میں تمہارے لب کو بوسہ دوں، خواب میں نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے میرے لب کو بوسہ دیا…… اس وقت سے میرے منہ سے خوشبوآنے لگی……(گناہوں سے کیسے بچیں)

ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 52

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

You May Also Like…

Business Course Map

Business Course Map Complete Business Terms Course Map Complete Business Terms Course This free course is available at...