مولانا احمد علی لاہوری کا واقعہ

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

حضرت لاہوری رحمہ اللہ اور وزیر اعلیٰ

مولانا احمد علی صاحب لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے عرض کیا کہ:….۔
۔”حضرت میرے گاؤں میں….آپ ایک ہفتہ قیام فرمائیں تاکہ آپکے فیضان صحبت سے لوگو ں کو نفع ہو“۔
۔حضرت نے فرمایا:”ٹھیک ہے…. لیکن اس شرط پر کہ میرے کھانے وغیرہ کا انتظام آپ کے ذمہ نہیں ہوگا!“۔
۔وزیر اعلی سمجھے ”شاید حضرت!….میری مشتبہ آمدنی کی وجہ سے انکار فرما رہے ہیں“۔
لہٰذا انہوں نے عرض کیا:….۔
۔”حضرت!آپ کے کھانے کا انتظام کسی تقویٰ شعار گھرانے میں کردیا جائے گا“۔
حضرت لاہوری رحمہ اللہ نے فرمایا:….”میرا مطلب وہ نہیں ہے جو تم سمجھے…. میرا مطلب یہ ہے کہ میرے کھانے وغیرہ کے معاملات سے تمہیں کوئی سروکار نہیں ہوگا…. شرط منظور کرو تو چلوں گا“۔
چار و ناچار ماننا پڑا…. تب حضرت تشریف لے گئے اور فرماتے تھے کہ:….۔
۔”میں نے بھنے ہوئے چنے کچھ ساتھ لے لئے تھے جب سب لوگ سوجاتے تو مٹھی بھر چنے نکال کر کھالیتا…. ہفتہ بھر یہی معمول رہا….” (ماہنامہ الرشید)

کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 88۔

Written by Huzaifa Ishaq

30 September, 2022

You May Also Like…

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

بدگمانی کی حقیقت

بدگمانی کی حقیقت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال کیا کہ میرے دل...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran