گالی کا جواب کیسے دیں؟۔

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

میں تو گالی والی زبان سے محروم ہوں

مفتی اعظم ہند مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ میں ایک جگہ تقریر کر رہا تھا…..۔
ایک صاحب نے جو اپنے ہی تھے پرچہ دیا، جس میں لکھا تھا کہ جب یہ مدمقابل کے لوگ گالی دے رہے ہیں تو آپ گالی کیوں نہیں دیتے؟ کیا آپ کے منہ میں زبان نہیں؟۔
میں نے کہا، ہاں بھائی! میرے منہ میں زبان نہیں….. زبان حق تعالیٰ شانہ کی نعمت ہے….. اس کا حق یہ ہے کہ اس کو اچھے کاموں میں مشغول رکھا جائے….. ذکر کریں، تلاوت کریں، وعظ کہیں، غلط جگہ اس کو استعمال کرنا ناشکری ہے….. اس لئے میں تو گالی والی زبان سے محروم ہوں….. بتایئے اگر کسی شخص کے پاس طرح طرح کے عطر ہوں، خوشبوئیں ہوں اور کوئی آکر اس سے کہے کہ آپ کے پاس گوبر تو ہے ہی نہیں تو وہ کہنے والا ہے نا بے وقوف، پاگل خانہ میں بھیجنے کے لائق….. اسی طرح زبان کو سمجھ لو…..۔ (ملفوظات فقیہ الامت، ج۲ قسط ۷،ص۲۱۱)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 89۔

Written by Huzaifa Ishaq

30 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments