ایک عجیب سانحہ
شادی میں دلہن کی بہنوں نے خلاف شرع رسم پوری کرنے کیلئے دلہا کا جوتا چھپا لیا اور ضد کی کہ اتنے پیسے دو گے تو جوتا واپس کریں گی اس اثناء میں بے پردگی ہوئی اور نتیجہ یہ ہوا کہ جوتا چھڑانے کے بعد دلہا میاں دلہن کے پاس گئے اور اسے یہ کہا کہ مجھے تو تیری بہن پسند آگئی ہے تو میں اسی سے شادی کروں گا لہٰذا تجھے طلاق….۔
غور کیجئے! کہ اس بے پردگی سے کس قدر نقصان ہوتے ہیں یہ تو صرف ایک واقعہ ہے ورنہ آئے دن اخبارات اس سے بھرے پڑے ہیں کوئی ہے! جو اس سے عبرت حاصل کرے….۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلم خواتین کو اسلام کے نفع مند اور حکیمانہ احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین….(از: پردہ ضرور کرونگی)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 76۔

ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔