حصن حصین کی مقبولیت
اس کتاب کے مؤلف کے ایک جانی دشمن نے جس کا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دفع کرنے والا نہ تھا…..۔
اسی زمانہ میں ان کو طلب کیا یہ چھپ کر بھاگ گئے اور اس مضبوط و مستحکم قلعہ سے اپنی حفاظت کی(یعنی وظیفہ کے طور پر اپنی کتاب ”حصن حصین“ پڑھنی شروع کی)۔
خواب میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اس طرح کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب قلب مبارک کے قریب بیٹھا ہوں….. اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں کہ تم کیا چاہتے ہو؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ!میرے اور تمام مسلمانوں کے واسطے دعا فرمائیں….. میری درخواست پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوراً اپنے دست مبارک اٹھائے….. میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھوں کی طرف دیکھتا رہا….. پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی…..اور اپنے دست مبارک اپنے روئے مبارک پر پھیرے….. جمعرات کو میں نے خواب میں دیکھا….. اتوار کی رات کو دشمن خود بخود بھاگ گیا….. (دینی دسترخوان جلداوّل)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 76
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔
0 Comments